گوشت کو پکانے سے پہلے نمک ضرور لگائیں ۔۔ سخت گوشت کو پکانے سے پہلے شیف کے بتائے ہوئے یہ 6 کام لازمی کرلیں تاکہ یہ جلدی گل سکے

image

آج کل سب کے فریزر میں کم و بیش قربانی کا گوشت ضرور موجود ہوگا اور فریزر میں رکھنے کی وجہ سے وہ گوشت سخت ہو جاتا ہے اور پکاتے وقت اس کو بہت زیادہ دیر لگتی ہے، اگر پریشر کُکر میں بھی بنا رہے ہوتے ہیں تو اس میں بھی آپ کو وقت درکار ہوتا ہے ایسے میں جانیئے کچھ اییس مفید ٹپس جو جلدی ہی سخت سے سخت کو پکانے میں مدد دیتی ہیں۔

٭ نرم کرنا:

گوست کو تھوڑی دیر نکال کر کھلا رکھیں اور ایک سخت چمچ یا بیلن کی مدد سے ہی اس پر ایک سے دو مرتبہ زور سے ماریں، اس طرح گوشت نرم پڑ جائے گا اور آپ کو بنانے میں آسانی ہوگی۔

٭ چھری سے نشان لگائیں:

گوشت پر چھریکی مدد سے کٹ کا نشان لگائیں تاکہ یہ جلدی گل جائے گا اور کھانے میں بھی آسانی ہوگی۔

٭ مصالحے :

گوشت کو نرم کرنے کے بعد فوری اس میں مصالحے لگا دیں، اس طرح گوشت ذائقہ دار بھی بنے گا اور مصالحوں کی تیزی سے گوشت جلدی جھل بھی جائے گا اور آپ کو زیاہد گلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

٭ نمک کا استعمال

آپ گوشت کو مصالحہ نہیں لگانا چاہتی تو پکانے سے پہلے اس میں نمک ضرور لگائیں کیونکہ نمک گوشت کے اندر سے پانی جذب کر لیتا ہے اور پکنے سے پہلے اسکا ذائقہ بہتر بنا دیتا ہے۔

٭ ہلکی آنچ

گوشت کو تیز آنچ پر پکانے سے گوشت گلتا نہیں لابتہ اس کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے اور اس کو مزید پکانا پڑتا ہے اس سے اچھا ہے کہ آپ کم آنچ پر پکائیں۔

٭پکنے کے بعد کچھ دیر رکھ دیں:

گوشت کو پکانے کے فوراً بعد اسے کچھ دیر کے لئے رکھ دیں اور پھر کھائیں، یوں اس کے اندر موجود مصالحوں کے پانی کو اس میں جذب ہونے کا وقت ملے گا اور اس کا ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Sakht Gosht Pakane Ka Tarika

Sakht Gosht Pakane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sakht Gosht Pakane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.