صنم جنگ نے بتایا گھر میں دیسی گھی بنانے کا وہ آسان راز جو ہر خاتون کو لازمی پتہ ہونا چاہیئے تاکہ مہنگا گھی گھر میں سستے میں ہی بن سکے

image

صنم جنگ کھانے پینے کی بہت شوقین ہیں اور اکثر وہ اپنی بیٹی کے لیئے مختلف چیزیں بناتی نظر آتی ہیں، کچھ وقت قبل انہوں نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر گھر میں گھی بنانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی الایا کے لئے گھر میں خود ہی گھی بناتی ہیں اور پراٹھے اسی گھی میں بنے ہوئے کھلاتی ہیں۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ صنم جنگ کس طرح گھر میں دیسی گھی بناتی ہیں تاکہ اب سے آپ بھی دیسی گھی گھر میں خود ہی بنائیں اور بچوں کو کھلائیں۔

ٹپس:

٭ صنم جنگ کہتی ہیں کہ میں روزانہ دودھ کی ملائی کو ایک پیالے میں اکٹھا کرتی رہتی ہوں اور پھر جب وہ اچھی خاصی ہو جاتی ہے تو اس کو گھی بنانے کے لئے استعمال کرتی ہوں۔

٭ سب سے پہلے ملائی کو فریزر سے نکال کر کاؤنٹر پر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔

٭ پھر بلینڈر کی مدد سے اس کو اتنا بلینڈ کریں کہ ملائی کے چھوٹے زرے بن جائیں اور کچھ دیر مذید بلینڈر چلائیں تاکہ مکھن الگ ہو جائے۔

٭ یوں 20 منٹ تک بلینڈ کرنے سے ملائی بالکل مکھن میں بدل جائے گی۔

٭ اس کے بعد مکھن کو الگ کرکے اس میں موجود پانی کو چھان لیں۔

٭ اس پانی کو ویسے تو عام طور پر مکھن کا دودھ کہتے ہیں، اس کو الگ رکھ لیں۔

٭ اب مکھن کی گول ٹکیاں بنا لیں اور اس کو نچوڑ لیں یعنی اس کے اندر جتنا بھی پانی ہے وہ سب الگ ہو جائے۔

٭ پھر ان گول ٹکیوں کو ٹھنڈے پانی میں 4 منٹ کے لئے رکھ دیں۔

٭ پھر دوبارہ مکھن کی ان گولیوں کو نچوڑیں۔

٭ اب ایک پتیلی میں یہ مکھن ڈالیئے اور اس کو خوب پکائیں۔

٭ کم از کم آدھے گھنٹے تک مکھن میں چمچ چلاتی رہیں ۔

٭ اب اپ دیکھیں گی کہ پتیلی میں براؤن رنگ کے ذرات نظر آئیں گے، اس کا مطلب ہے کہ گھی بن کر تیار ہے۔

٭ اب اس گھی کو چھان کر بوتل میں بھرلیں اور ان براؤن ذرات کو الگ کرکے پھینک دیں یا پھر بچوں کو ملائی کے ساتھ مکس کرکے کھلا دیں۔

٭ لیجیئے گھر گھر میں ہی دیسی گھی بن کر تیار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Sanam Jung Desi Ghee Banane Ka Tarika

Sanam Jung Desi Ghee Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sanam Jung Desi Ghee Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.