گھر کے شیشے صاف کرنا بہت آسان کام لگتا ہے مگر جتنا آسان یہ کام لگتا ہے اتنا ہے نہیں اسے صاف کرنے میں وقت کے ساتھ محنت بھی لگتی ہے کیونکہ شیشے صاف کرنے کا ایک الگ ہی طریقہ کار ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو اسکی ایک نہایت آسان ٹپ بتاتے ہیں جس میں آپ کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
-
*
اسپرے بوتل میں آدھا کپ پانی آدھا کپ سرکہ اور ایک چمچ کلف کے پاؤڈر کا شامل کردیں۔
-
*
اسے گندے شیشے میں اسپرے کریں اور فلالین کے کپڑے کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے ایک
کونے سے دوسرے کونے کی جانب لے جاکر صاف کریں اور اسی طرح یہ عمل جاری رکھیں جب تک
پورا شیشہ صاف نہ ہوجائے۔
-
*
اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ شیشے یا آئینے کو رگڑیں نہیں اور بتائے گئے طریقے
سے ایک کونے سے دوسرے کونے کی جانب لے جاکر صاف کریں۔
-
*
اس طریقے کو آزمانے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کا شیشہ چمک جائے گا اور اس کو بار
بار اخبار کی مدد سے رگڑنا نہیں پڑے گا