سلائی مشین کا وہیل جام ہو جائے تو کیا کریں؟ جانئیے گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا طریقہ جس سے آپ ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں

image

سلائی مشین نے خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی ہے، اب تو اکثر و بیشتر خواتین کپڑے سینے سیکھ لیتی ہیں تاکہ وہ اپنی پسند کے ڈیزائن والے کپڑے خود ہی سی لیں مگر پریشانی اس وقت ہوتی ہے جبکہ سلائی مشین خراب ہو جائے یا اس میں کوئی مسئلہ ہو جائے۔ کچھ ایسے مسئلے سلائی مشین کے جو گھر بیٹھے خود بخود ٹھیک ہو سکتے ہیں وہ ہم آپ کو بتاتے رہتے ہیں، آج ہم بتانے جا رہے ہیں آپ کو کہ اگر سلائی مشین کا وہیل ڈھیلا ہو جائے یا جام ہو اور مشین چل نہ رہی ہو تو کیا کریں؟

جام وہیل کو صحیح کرنے کا طریقہ:

٭ سلائی مشین کا وہیل جام ہو جائے تو سب سے پہلے ایک سوتی کپڑا لیجیے، اس سے مشین کے وہیل کے اطراف کی اچھی طرح صفائی کرلیں، اب مشین کا تیل اس وہیل کے چاروں اطراف اچھی طرح ڈالیں اور پھر ہلکے ہاتھ سے کوشش کریں کہ وہیل کو گھمائیں اور یہ غور کریں کہ اگر اس وقت بھی وہیل پر زور زیادہ پڑ رہا ہو تو آپ ایک پیچ کس کی مدد سے وہیل کے درمیان میں موجود پیچ کو کھول دیجیے اور پھر سے اس میں مشین کا تھوڑا سا تیل ڈالیں اب وہیل کو ہلائیں، اگر وہ بآسانی حرکت کر جائے تو پیچ کو دوبارہ ٹائٹ کردیجیے اور مشین کو چلائیں۔ تھوڑا سا مسئلہ ہوگا تو یہ فوراً خودبخود ٹھیک ہو جائے گا لیکن اگر صحیح نہ ہو تو آپ ایک مرتبہ مشین کا بیلٹ بھی تبدیل کرکے دیکھ سکتی ہیں۔

مزید تفصیل کے لئے ویڈیو موجود ہے:

سلائی مشین پاکستانی گھرانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام مشین ہے اور اکثر خواتین اپنے کپڑوں کی چھوٹی موٹی سلائی خود ہی کرلیتی ہیں اور کچھ خواتین تو گھروں میں ہی کپڑے سیتی ہیں تاکہ ان کو روزگار بھی مل جائے اور کسی کی مدد بھی ہو جائے۔ اب سلائی مشین آپ کے پاس موجود ہے، مگر آپ کو اس کی سیٹنگ نہیں کرنی آ رہی یا آپ نہیں جانتی کہ کیسے اس کی سلائی باریک یا تھوڑی بڑی سلائی کرنی ہے تو جانیئے آج ہماری کچھ خاص سلائی مشین سے متعلق خاص ٹپس۔

ٹپس:

آپ سلائی مشین کے سائیڈ میں لگے ہوئے سٹیل کے پن کو اوپر نیچے کریں اور جہاں 1 نمبر لکھا ہوا ہے اس تک پن کو رکھیں۔ یوں آپ باریک سلائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی اور پھر اگر آپ کو بڑی سلائی کرنی ہے تو اس سٹیل کے پن کو اوپر نیچے نمبروں پر سیٹ کرلیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ آپ ایک سفید کاغذ کو مشین میں لگا لیں اور اس پر سی کر چیک کرلیں، اس سے سلائی کا صحیح اندازہ ہو جائے گا۔ اگر سلائی مشین کو چلاتے ہوئے آپ کو بھاری پن محسوس ہو یعنی کہ مشین بہت آہستگی سے چل رہی ہو تو سب سے پہلے آپ ایک اکلے پڑے کو مشین میں لگا دیں اور پھر مشین کے ہر پرزے میں مشین کا تیل لگائیں۔ اور پھر مشین چلائیں، اگر مشین نرمی سے چل رہی ہے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر نہیں چل رہی تو مشین کے اوپری حصے میں موجود گز کو بالکل نیچے کرلیں اور اس میں تیل ڈال دیں۔ کچھ دیر کے بعد اس کو چلائیں اگر پھر بھی مشین صحیح کام نہ کرے تو مشین کو الٹا کرکے رکھیں اور نیچے کے حصوں کی صفائی کریں، جس جگہ سٹل اور بابن لگتی ہے اس کی صفائی کریں، مشین کے چاند کو نکال کر لگائیں، ایک ست دو مرتبہ یہ کام کریں آپ کی سلائی مشین بہت آسانی سے چلے گی اور سلائی بھی صاف ہوگی۔ اگر سلائی صحیح نہ آئے یا مشین خراب ہو جائے تو آپ کے پاس اس کو صحیح کرنے کے دو طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اس کو گھر میں خود ٹھیک کرستی ہیں، اگر پرزے ٹھیک ہوں گے اندر سے تو یہ فوری ٹھیک ہو جائے گی، لیکن اگر اس کے پرزوں میں زنگ لگ گیا ہوگا تو آپ کو لازمی کاریگر سے صحیح کروانی پڑے گی۔

گھر میں صاف کرنے کے 2 آسان طریقے:

٭ اگر مشین کے ساتھ موٹر کا استعمال کرتے ہیں تو اس کے سائیڈ والے پیچ کھول کر اندر سے کاربن یا سکے تبدیل کرلیں، کاربن اور سکے تو آپ کو مشین کے ساتھ بھی ملتے ہیں اور بازار میں 20 روپے میں پیکٹ بھی بآسانی مل سکتا ہے۔

٭ اگر اس میں ہتھی لگی ہوئی ہے، یعنی آپ اس کو ہاتھ سے ہی چلاتی ہیں تو اس کو اچھی طرح آئل سے صاف کرلیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں، پھر اس کی صفائی کرکے استعمال کریں تو یہ ٹھیک ہو جائے گی اور سلائی بھی آسانی سے کرے گی۔

You May Also Like :
مزید

Silai Machine Ka Wheel Jam Ho Jaye To Kia Karen

Silai Machine Ka Wheel Jam Ho Jaye To Kia Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Silai Machine Ka Wheel Jam Ho Jaye To Kia Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.