سرکے کی 3 کمال کی ٹپس جو آپ کی زندگی آسان بنا دیں، ابھی آزمائیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں

image
سرکہ تقریباً ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے اس سے کھانے کے ذائقے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو سفید سرکے کے چند ایسے کارآمد استعمال بتائیں گے جس کے بعد آپ بھی اس کے استعمال کو معمول بنالیں گے۔

قالین کی صفائی

اکثر قالین یا کارپیٹ پرانا ہونے کی وجہ سے بے رونق ہوجاتا ہے جو استعمال کے قابل نہیں رہتا اس کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لیے سفید سرکہ اور پانی کو کسی قالین صاف کرنے والے برش کی مدد سے قالین پر پھیریں۔ قالین کے دھاگے دوبارہ چمک اٹھیں گے اور اس کو دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

چکنائی کا خاتمہ

کچن میں چولہے، برتن، دیواروں ، فرش، ٹائلز یا کہیں بھی چکنائی جم جائے اور صاف نہ ہو رہی ہو تو کسی مہنگے کلینر کے بجائے سرکہ ، پانی اور بیکنگ سوڈا کا مکسچر بنا کر اسپرے بوتل میں ڈال کر استعمال کریں ضدی سے ضدی چکنائی صاف ہوجائے گی۔

جلے کپڑے کے نشان کا صفایا

  • * اکثر بے دھیانی میں کپڑے استری کرنے کے دوران جل جاتے ہیں جس کے نشانات کے باعث وہ کپڑے دوبارہ استعمال نہیں کیے جاتے ہیں۔ ایسا ہونے کی صورت میں بتائے گئے طریقے پر عمل کریں۔

  • * ایک پین میں حسب ضرورت نمک اور سرکہ لیں اور گرم کر کے پیسٹ بنالیں۔ 

  • * اس پیسٹ کی مدد سے کپڑے کے جلے نشان کو صاف کریں۔ 

  • * پھر ایک کپڑے کو سادے پانی میں بھگو کر کپڑے کو دوبارہ صاف کرلیں۔ 

  • * اس سے کپڑے جلنے کا نشان صاف ہوجائے گا اور یہ استعمال کے قابل ہوجائے گا۔ 

You May Also Like :
مزید

Sirke Ke Istemal

Sirke Ke Istemal - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sirke Ke Istemal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.