سٹرابیری کا موسم ہو اور اس کا کھٹا میٹھا جام نہ کھلائیں بچوں کو یہ کیسے ہوسکتا ہے۔
سٹرابیری کا جام بنانے کا آسان طریقہ:
٭ پین میں ایک کلو اسٹرابیری کٹی ہوئی ڈالیں اور ایک کپ چینی ڈال کر پکائیں۔
٭ ایک گھنٹہ پکانے کے بعد اس میں چار لیموں کا رس ڈال کر مزید بیس منٹ پکائیں اور دیکھ لیں کہ پانی جزب ہوگیا ہے یا نہیں۔ گاڑھا سا جیم آپ کا جب تیار ہوجائے تو اسے کسی سوکھے برتن میں نکال لیں اور اسٹور کرلیں۔ بس بن گیا جیم انتہائی آسانی کے ساتھ۔
ضروری ٹپس:
٭ پین میں مستقل چمچ چلاتی رہیں۔
٭ سٹرابیری کو بلینڈر کرکے نہ ڈالیں اس سے ذائقے میں فرق آسکتا ہے۔
٭ تیل یا پانی کا استعمال نہیں کرنا بناتے وقت، صرف لیموں کا رس ڈالنا ہے۔