نئے سوئیٹر کا خرچہ بچائیں پرانے کو نئے جیسا بنائیں، چند آسان ٹپس ابھی آزمائیں اور سردیوں میں خود کو ٹھنڈ سے بچائیں

image
سوئیٹر پر لگے روؤں کے چھوٹے چھوٹے گولے دیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سوئیٹر بہت پرانا ہے۔ ایسا اکثر اُن کپڑوں کے ساتھ ہوتا ہے جنہیں زیادہ استعمال کیا جائے ۔ بہرحال اسے صاف کرنا بھی کافی مشکل مرحلہ لگتا ہے اور بعض دفعہ خواتین اس کی صفائی کے لئے ایسے برش کا استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے سوئیٹر مزید خراب ہو جاتے ہیں ۔

آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں کہ جن کی مدد سے آپ ان روؤں کو آسانی سے صاف کر سکتے ہیں اور سوئیٹر کو پرانا لگنے سے بچا سکتے ہیں۔

پہلا طریقہ

  • *   ایک روئیں والے کپڑے کو لیں اور اس کو سیدھا کر کے چاروں طرف کھینچ لیں تاکہ کپڑے میں شکنیں نہ آئیں۔

  • * اب ایک الیکٹرک شیونگ مشین لیں خاص طور پر وہ مشین جو آپ اپنی جلد کے روؤں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

  • *  اب الیکٹرک شیونگ مشین کو ہلکے ہاتھ کے ساتھ کپڑوں پر لگے روؤں کی سمت کی جانب استعمال کریں۔

دوسرا طریقہ

  • *    کپڑے کو مضبوطی سے پکڑلیں جیسا کہ آپ نے الیکٹرک شیونگ مشین کے استعمال میں کیا تھا۔

  • * اب ایک ریزر لیں اور اسے آپ کپڑوں پر لگے روؤں کی مختلف سمتوں میں آہستگی کے ساتھ ٹھہرا کر استعمال کریں۔

  • *  ریزر کو آہستگی کے ساتھ مزید ٹیڑھا کرتے ہوئے سوئیٹر کے دھاگوں کو کاٹیں تاکہ جتنا زیادہ ممکن ہو سکے صاف ہو جائے۔

تیسرا طریقہ

  • *    اس کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ ایک کاٹن یا معمولی ٹیپ کا استعمال کریں اور اس کے کچھ حصے کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں ۔

  • * اس کے چپکنے والے حصے کو کپڑے پر لگائیں اور اپنی انگلیوں کی مدد سے اسے مزید دبائیں ۔

  • *  اب کپڑے پر چپکائی گئی ٹیپ واپس نکالنا شروع کریں اور یہی عمل بار بار کریں جب تک کہ سارے روئیں ختم نہ ہوجائیں

You May Also Like :
مزید

Sweater Ko Naya Banane Ki Tips

Sweater Ko Naya Banane Ki Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sweater Ko Naya Banane Ki Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.