فریج میں ٹشو پیپر رکھنے سے کیا ہوگا؟ فریج سے جڑی ایسی زبردست ٹپ جو ہر خواتین کے لیئے جاننا ضروری ہے

image

وقت کے ساتھ ساتھ فریج ہر گھر کی ضرورت بن گیا ہے اور تقریباً اب تو ہر گھر میں ہی پایا جاتا ہے، لیکن جہاں یہ آپ کو بہت ساری سہولیات مہیا کرتا ہے وہیں اسکا خیال رکھنا اور اسے صاف رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ورنہ یہ جلدی خراب ہوسکتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس میں ایک ناگوار سی بو بس جاتی ہے جو ہر بار فریج کھولنے پر آتی ہے۔

یہ بدبو فریج میں رکھے سامان کی اپنی مخصوص بو ہوتی ہے جیسے کہ، فریج میں رکھا ادرک لہسن یا پھر جھینگا مچھلی وغیرہ۔ اور پھر یہ بدبو فریج میں رکھی باقی چیزوں میں بس جاتی ہے خاص کر پانی، جوس یا پھر لیکویڈ نما چیزوں میں۔

تو آج ہم آپ کو فریج کی اس بُو سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں جو صرف ٹشو پیپر سے حل ہوسکتا ہے۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

فریج میں ٹشو رکھنا:

۔ اس ٹپ کو آزمانے کیلیئے آپ کو چاہیئے ایک ٹشو پیپر رول

۔ اسکے بعد ایک پیالی میں 2 چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر تھوڑا سا پانی شامل کر کے مکس کرلیں

۔ اب اس مکسچر کو ٹشو پیپر رول کے دونوں طرف اچھے سے لگائیں، اور فریج میں رکھ دیں

۔ ایسا کرنے سے ٹشو آپ کے فریج میں موجود ساری بدبو کو جذب کرلے گا

ٹشو پیپر سے فریج کا بیلٹ کیسے ٹائٹ کرسکتے ہیں؟ اس سے جڑی ٹپ جاننے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

You May Also Like :
مزید

Tissue Paper Fridge Me Rakhne Se Kya Hota Hai

Tissue Paper Fridge Me Rakhne Se Kya Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tissue Paper Fridge Me Rakhne Se Kya Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.