چولہا گاڑی کے ٹائر کی مدد سے کیسے جل سکتا ہے؟ ایسا طریقہ جو سردی میں سب کی بڑی مشکل کو آسان کرسکے

image

سردی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پاکستان بھر کا ایک بڑا مسئلہ ہے اس میں چاہے شہری آبادی کے علاقے ہوں یا کوئی گاؤں۔ ہر جگہ گیس کا رونا عام ہے کہیں لوٖڈشیڈنگ کے نام پر آدھا دن گیس نہیں ہوتی تو کہیں رات بھر نہیں۔ ہر روز گیس کی بندش اور کھانا دیر سے بننے کی وجہ سے نہ صرف خواتین بلکہ بچے اور بڑے دونوں ہی پریشان ہوتے ہیں۔

ایسے میں آج آپ کے لیے یہ دو معلوماتی ویڈیوز حاضر ہیں جن میں آپ کی ان پریشانیوں کا حل موجود ہے۔

یہ بھی دیکھیں:

٭ ٹرک ٹائر کی ٹیوب لے لیں، گیس پائپ، ایک عدد سادہ پائپ اور پائپ کو ایک دوسرے میں جوڑنے کے لیے کلپس لے لیں۔ جب گیس فُل آرہی ہو تو گیس پائپ کا ایک سرا چولہے سے جوڑ دیں اور دوسرے سرے کو پانی والے خشک پائپ سے جوڑ دیں، لیکن دھیان رکھیں کہ اس دوران گیس کی مین سپلائی وال بند رہے اور اپ کے ہاتھ بھی خُشک ہوں۔ اب اس پائپ کے ایک سرے کو کلپ کی مدد سے ٹائر کی ٹیوب میں گھسا لیں۔ جب اطمینان ہو جائے کہ کسی بھی طرح سے گیس کی لیکیج نہیں ہوگی تو گیس کا مین وال آن کریں اور یوں گیس اس ٹیوب میں جمع ہونے لگے گی جب گیس مکمل جمع ہو جائے تو کسی بھی پائپ کو ٹیوب میں سے نہ نکالیں بلکہ اس پر ایک ماربل کی پلیٹ رکھ دیں تاکہ گیس کا اخراج نہ ہو۔ اب جب بھی گیس ختم ہو جائے آپ چولہے میں گیس پائپ کا لگا ہوا وہ وال کھول دیں جو ٹیوب سے جڑا ہوا ہے اور یوں چولہا جلنے لگے گا اور آپ 45 منٹ تک گیس کا استعمال کرسکیں گے۔ لیکن یہ سیٹنگ کرنے سے بہتر ہے ٹیکنیشن سے کروالیں اور بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

You May Also Like :
مزید

Tyre Se Chulha Kaise Laga Sakte Hain

Tyre Se Chulha Kaise Laga Sakte Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tyre Se Chulha Kaise Laga Sakte Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.