سامان میں سے نکلنے والے ان چھوٹے سلیکون پیکٹس کو پھینکیں نہیں بلکہ۔۔ جانیں ان کا استعمال آپ کیسے اور کن چیزوں کیلیئے کرسکتے ہیں؟ جو آپ کو فائدہ دے

image

اکثر ہم جوتے یا پرس وغیرہ خریدتے ہیں تو اس میں سے ایک چھوٹا سا سفید رنگ کا پاؤچ نکلتا ہے جس کو اگر کھول کے دیکھا جائے تو اس میں کرسٹل جیسے چھوٹے انڈے ہوتے ہیں۔ اور عموماً ہم ان پاؤچز کو پھینک دیتے ہیں بنا اسکا استعمال جانے۔

اسی لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ ان سلیکون پاؤچز یا پیکٹس کو کیسے اور کن چیزوں کیلیئے استعمال کرسکتے ہیں، جو یقیناً آپ میں سے کافی خواتین کو اس سے پہلے پتہ نہیں ہوگا۔

سلیکون جیل پیکٹس کا مختلف استعمال:

۔ اگر آپ کے گھر میں پالتو جانور ہیں تو یہ پاؤچ آپ ان کے بسکیٹ والے جار کے ڈھکن پر ٹیپ کی مدد سے چپکا دیں تا کہ وہ کہیں سے کھل کر گر نہ جائے، اس سے جانوروں کا کھانا لمبے عرصے تک محفوظ رہے گا۔

۔ ایسے ہی اگر آپ بیج وغیرہ کھانے کے شوقین ہیں تو اسکے ڈبے میں بھی اسی طرح اس پاؤچ کو چپکا سکتے ہیں، یاد رہے کھانے کی چیز کے اندر نہیں رکھنا ہے۔

۔ اسکے علاوہ سلیکون پیکٹ کو آپ ٹول باکس میں رکھیں، اس سے ان پر زنگ نہیں لگے گا۔

۔ جو خواتین یا مرد حضرات ٹریمر یا ریزر وغیرہ استعمال کرتے ہیں وہ ان پاؤچز کو اس کے بیگ میں رکھ سکتے ہیں، جسکی وجہ سے ان کے بلیڈز پر نمی نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ جلدی خراب ہونگے۔

۔ موبائل پر پانی گرنے کی صورت میں ان پاؤچز کو کھول کر اس میں موبائل رکھنے سے وہ اسکی نمی کھینچ لیتا ہے۔

۔ کہیں گھومنے جائیں تو بیگ میں ایک پاؤچ سلیکون جیل کا رکھنے سے بیگ میں بدبو نہیں آتی جوتوں یا کپڑوں کی۔

اس کے اور استعمال جاننے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

You May Also Like :
مزید

Uses Of Silica Gel Packets

Uses Of Silica Gel Packets - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Uses Of Silica Gel Packets. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.