انڈیا کی مشہور ڈش پاوباجھی اور وڈاپاو کراچی میں کیوں وائرل ہو رہی ہے؟ آپ بھی دیکھیں یہ کیسے بنتا ہے؟

image
انڈین ڈراموں میں پاؤبھاجی اور وڈا پاؤ کا نام تو بہت سنا تھا جس کو دیکھ کر لوگوں کی خواہش ہوتی تھی کہ بس ہم بھی یہی کھائیں، اس کی ریسیپی بھی انٹرنیٹ پر سرچ کرکے بنانے کی کوشش کی جاتی تھی۔ لیکن آج کل سوشل میڈیا پر انڈیا کی یہ ڈش کراچی والوں میں بہت مشہور ہو رہی ہے۔

آخر ایسا کیوں؟

سوشل میڈیا پر دراصل کھارادر کے ایک پاوبھاجی اور وڈا پاؤ ٹھیلے والے کی ویڈیوز مختلف فوڈ بلاگرز نے شیئر کیں جس کی وجہ سے ٹرینڈ بن گئی۔ حال ہی میں نجی ویب سائٹ کی جانب سے بھی کھارادر کے اس پاؤبھاجی اور وڈا پاؤ’ بنانے والے کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دکاندار نے بتایا کہ:

'' میرا بھائی رضوان دبئی میں رہتا ہے، اس نے وہاں کھایا تھا اور پھر ریسیپی دیکھی، اسی سے ہم نے یہ ریسیپی سیکھی۔ ہم اس میں وڈا پاؤ کا جو مصالحہ ڈالتے ہیں وہ دبئی سے بھائی سے منگواتے ہیں۔ ''

ریسیپی کیا ہے؟

ہندی میں بن کو پاؤ بولتے ہیں۔ اسی لئے پاوبھاجی اور وڈا پاؤ’ میں وڈا ڈبل روٹی بن ہے۔ ساری سبزیاں ملا کر ایک سالن بنتا ہے جس کو بھاجی کہتے ہیں۔ بھاجی مکھن سے بنتی ہے۔

ٹپ :

٭ سب سے پہلے مکھن کو گرم کرکے پگھلا دیتے ہیں۔

٭ شملہ مرچ، گاجر، لوکی، آلو، ٹماٹر، گوبھی سمیت جو بھی آپ کو سبزی پسند ہے وہ سب دھو کر اچھی طرح اُبالو اور اس میں پاوبھاجی اور وڈا پاؤ’ کا مصالحہ، ہرادھنیا، چاٹ مصالحہ، لال مرچ، کالی مرچ، ہلدی دھنیا وغیرہ سب کچھ ڈال کر پتلا سا سالن تیار کرلیں لیکن اس میں آئل کے ساتھ مکھن کا استعمال کریں۔

٭ اب آلو کی ٹکیاں بنا کر رکھ لیں جن کو بیسن میں ڈپ کرکے فرائی کرلیں۔

٭ بیسن کو گھول کر اس کو فرائی کریں اور چھوٹی چھوٹی سی بوندیاں یعنی اس بیسن کا فرائی کیا ہوا چُورا تیار کرلیں۔

٭ پیاز کو باریک کاٹ کر سلاد کے طور پر رکھ لیں۔

٭ ایک ہری مرچ کو درمیان سے کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں اور اس میں ہری مرچ کا کھٹا مصالحہ بھرلیں۔

٭ ہری چٹنی بنا کر الگ رکھ لیں۔

٭ سب سے پہلے ڈبل روٹی بن پر ہری چٹنی لگائیں۔

٭ اس میں آلو کی ٹکیاں اور بیسن کے چورے کو رکھ دیں۔

٭ بھاجی کو پلیٹ میں سروو کرتے وقت اس پر ہرا دھنیا اور مکھن رکھ دیں۔

٭ ساتھ میں ٹماٹر اور پیاز سروو کریں۔

You May Also Like :
مزید

Vada Pav Bhaji Recipe Viral

Vada Pav Bhaji Recipe Viral - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Vada Pav Bhaji Recipe Viral. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.