پانی کی پلاسٹک والی ٹینکی ٹوٹ گئی یا دھوپ کی تپش سے نشانات پڑ گئے ہیں تو جانیں اس کو مہنگا خرچہ کیے بغیر صرف 150 روپے میں گھر پر خود کیسے ٹھیک کرستی ہیں؟

image

آج کل ہر دوسرے گھر میں پلاسٹک کی ٹینکی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اور گھروں میں اب پانی کے لئے پلاسٹک کے پائپ اور ٹوٹیوں کا استعمال زیادہ بڑھ گیا ہے مگر دھوپ تیز ہونے کی وجہ سے یہ پلاسٹک کی چیزیں چٹخ جاتی ہیں۔ ان میں نشانات پڑ جاتے ہیں اور اگر پانی کی ٹینکی کہیں سے بھی لیک ہو جائے یا اس میں سے پانی نکلنا شروع ہو جائے تو یہ ایک بڑا نقصان ہے۔ ایسے میں بڑے نقصان اور مہنگے خرچے سے بچنے کے لئے آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک آسان ٹپ۔

ٹپ:

٭ بازار میں 150 روپے کا بہترین واٹر پروف ڈیول کوور ٹیپ ملتا ہے جو بھاری چیزوں کو جوڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ بھی اپنے واٹر ٹینک اور پائپوں کو جوڑنے کے لئے اس ٹیپ کا استعمال کریں اور اپنی چیزوں کو لمبے عرصے تک محفوظ بنائیں۔ مزید تفصیل کے لئے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں:

٭ اگر آپ کی پانی کی ٹینکی چھت پر اس جگہ رکھی ہوئی ہے جہاں سے اس پر براہِ راست دھوپ لگتی ہے تو آپ ایک اور کام بھی کرسکتے ہیں کہ اس پر المونیم اور پلاسٹر آف پیرس سے بنی ایک شیٹ لگالیں، جس سے ٹینکی پر نہ تو دھوپ لگے گی اور نہ ہی یہ جلدی خراب ہوگی۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس طرح سے آپ کو تیز گرمی میں بھی ٹینکی سے ٹھنڈا پانی مل سکے گا۔

You May Also Like :
مزید

Water Tank Air Pipe Ki Leakage Kaise Thik Kare

Water Tank Air Pipe Ki Leakage Kaise Thik Kare - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Water Tank Air Pipe Ki Leakage Kaise Thik Kare. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.