ریسٹورنٹس جیسا زنگر برگر گھر میں بنائیں بالکل پرفیکٹ ! لیکن اس پہلے جانیں یہ برگر بنانے کا راز جو کرے زنگر کا مزہ دوبالا

image
نگر برگر سن کر بچے جیسے بے تاب ہوجاتے ہیں کہ کسی طرح کھانے کے لئے مل جائے۔ تو لاک ڈاؤن میں آپ بنائیں معیاری ریسٹورنٹس جیسا زنگر گھر میں بالکل آسان طریقے سے۔

طریقہ:

٭ چکن کی ران کا گوشت لیں، اس میں ایک چٹکی پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، نمک، پسی کالی مرچ، آدھا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، تھوڑا سا تکہ اور بروسٹ مصالحہ اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ ڈھائی گھنٹے چھوڑ دیں تاکہ مصالحہ اندر تک پہنچ جائے۔

٭ اب ایک بڑے پیالے کو میدہ ڈال کر اچھی طرح بھر لیں پھر اس چکن کے پیس پر میدہ اچھی طرح لگائیں، پھر ایک پیالے ٹھنڈے پانی میں اس ٹکڑے کو ڈبوئیں، دوبارہ اسی ٹکڑے کو میدہ میں اچھی طرح ڈالیں اور چار منٹ تک اس کو الٹ پلٹ کرتی رہیں۔

٭ اس چکن کے میدہ لگے پیس کو کڑاہی کے گرم آئل میں ڈالیں اور فرائی کرلیں۔ آئل چھنی کی مدد سے جذب کرلیں۔

٭ برگر کا بند بازار سے منگوائیں اس کے دو ٹکڑے کریں، اب ایک ٹکڑے کے اندر مایونیز، کیچپ، پگھلی ہوئی چیز لگائیں، کھیرے کا ٹکڑا رکھیں اب اس تلے ہوئے چکن کے پیس کو رکھیں اوپر دوبارہ مایونیز لگائیں، ٹماٹر اور بند گوبھی کا پیس رکھ کر برگر بنالیں۔

٭ لیجئیے کے ایف سی جیسا زنگر تیار ہے۔

ضروری ٹپس:

٭ چکن میں میدہ کو مسل مسل کر اچھی طرح سے لگائیں، تاکہ اس سے کرسپی چکن بن سکے۔

٭ ایک دفعہ چکن میں جب میدہ لگائیں تو اسے ٹھنڈے پانی میں ڈبوئیں تاکہ دوسری دفعہ میدہ چکن پر جم سکے۔

You May Also Like :
مزید

Zinger Burger Banane Ka Tarika

Zinger Burger Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Zinger Burger Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.