زبیدہ طارق کے بتائے یادگار ٹوٹکے جو آج بھی ہر گھر کی ضرورت ہیں

image
پاکستان کے گھر گھر میں بیٹیوں اور بہوؤں کو زندگی گزارنے کا ڈھنگ اور سلیقہ دینے والی زبیدہ طارق آج بھی اپنے ٹوٹکوں اور مشوروں سے ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔۔۔آج بھی خواتین انہیں دل سے پیار کرتی ہیں۔۔۔تو زبیدہ آپا کی کتاب سے چند یادگار ٹوٹکے جو ہر گھر کی ضرورت بن گئے ہیں۔۔۔اگر آپ کو نہیں پتہ تو آج آپ بھی جان لیں۔۔۔

کچن کو چیونٹیوں سے بچائیں

کچن میں اکثر چیونٹیاں آجاتی ہیں لیکن اگر رات کو کچن صاف کرنے کے بعد سلیب پر نمک اور ہلدی ملا کر تھوڑا تھوڑا لگا دیں اور ساتھ ہی چولہے پر بھی چھڑک دیں تو چیونٹیاں نہیں آئیں گی۔۔۔

سفید کپڑوں سے داغ ہٹائیں

اگر سفید کپڑوں پر کوئی داغ لگ جائے تو اس پر فوری طور پہ کارن فلور ڈال دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔۔۔پھر ہاتھ سے ہٹا کر اس پر لیموں اور نمک چھڑک دیں اور پھر اسے تھوڑی دیر ملتی رہیں۔۔۔دھوپ میں سکھائیں اور جب داغ ہلکا ہوجائے یا مٹ جائے تو اسے واشنگ مشین میں دھو لیں۔۔۔

سالن کی مرچیں کم کرنے کا ٹوٹکہ

اگر سالن میں مرچ تیز ہوجائیں تو گھبرانا نہیں ہے۔۔۔ایک پیاز لال کرکے سکھا لیں اور جب خستہ ہوجائے تو اسے ہاتھ سے باریک کرلیں اور سالن میں ڈال دیں۔۔۔ساتھ ہی ایک لیموں کا رس بھی ڈال دیں۔۔۔مرچیں بالکل توازن میں ہوجائیں گی۔

بالوں کو گھنا کرنے کے چند ٹوٹکے

بالوں کو چمکدار اور گھنا رکھنے کے لئے انہیں دھونے کے بعد کچے ناریل کا پانی لگائیں ۔۔۔

روکھے بالوں میں اگر رونق لانی ہو تو چار کھانے کے چمچے دہی، دو کھانے کے چمچے چھنی ہوئی مہندی، اور ایک چائے کا چمچہ ناریل کا تیل۔۔۔اچھی طرح بالوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے میں سر دھولیں۔۔۔یہ عمل ہر دو دن بعد دہرانا ہے۔

وزن کم کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ

یہ وہ ٹوٹکہ ہے جو زبیدہ آپا اکثر بتایا کرتی تھیں لڑکیوں کو۔۔۔اور اس ٹوٹکے کے نتائج بھی بہت کمال ہیں۔

مسور کی دال ایک چمچہ لے کر اسے چار گلاس پانی میں اتنا پکائیں دھیمی آنچ پر کہ پانی ایک گلاس رہ جائے۔۔یہ پانی رات میں تیار کرلیں اور پھر اسے گلاس میں ڈال کر ایسی جگہ رکھ دیں جہاں تازہ ہوا لگے۔۔۔پھر صبح اسے چھان کر دال پھینک دیں اور پانی میں دو قطرے لیموں ، تھوڑی سی کالی مرچ اور نمک ڈال کر نہار منہ پی لیں۔۔۔یہ عمل چالیس دن تک کرنا ہے ۔۔۔

ایسے نا جانے کتنے مفید مشورے ہیں جو زبیدہ آپا نے دیئے اور ان کے ٹوٹکوں سے نا جانے کتنی زندگیوں میں تبدیلی آئی۔۔۔

You May Also Like :
مزید

Zubaida Apa K Kuch Mashoor Totkay

Zubaida Apa K Kuch Mashoor Totkay - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Zubaida Apa K Kuch Mashoor Totkay. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.