OPPO نے اپنا سب سے جدید F7 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر اوپو (OPPO) نے آج اپنا نیا F7 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کو نئی حد تک پہنچانے کے ساتھ F7 اسمارٹ فون میں سیلفی فوٹوگرافی کے لئے اب پہلے سے بہتر آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی ہے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے مزید آپریشنل فیچرز بھی شامل ہیں۔

img


سوپر فل اسکرین اور پہلے سے بہتر ملٹی ٹاسکنگ سافٹ ویئر کے امتزاج کے ساتھ F7 اسمارٹ فون اپنے صارفین کو پہلے سے بہتر استعمال کی سہولت پیش کرتا ہے۔ آج پاکستان میں متعارف ہونے والا اوپو F7 اسمارٹ فون 4GB RAM اور 64GB کے ساتھ 28 اپریل سے ملک بھر میں تین رنگوں سولر ریڈ، مون لائٹ سلور اور ڈائمنڈ بلیک میں دستیاب ہوگا۔

پاکستان کی مشہور شخصیات نے لاہور میں منعقدہ اس رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی جہاں ان کے پرستاروں نے ان کے ساتھ یادگار سیلفیاں بنائیں اور پرستار اپنی پسندیدہ شخصیات سے ملے۔ ان شخصیات میں عمران عباس، منیب بٹ، ایمن خان، اقراء عزیز، حنا الطاف، رامشا خان، علیزہ گبول اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شامل ہیں۔

img


اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے بتایا، "ہم پاکستان میں اوپو F7اسمارٹ فون متعارف کرانے پر انتہائی پرجوش ہیں۔ F7 اسمارٹ فون میں غیرمعمولی کیمرا ریزولوشن اور انتہائی جدت آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ساتھ اسمارٹ فون سیلفی کے شعبے میں مکمل طور پر نیا اضافہ ہوگا۔

img


یہ فون دیگر بہت سی خصوصیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ طاقتور، رواں اور پرکشش ڈیزائن کا بھی حامل ہے۔ ہم جب بھی نئے فون پر کام کرتے ہیں تو اپنے صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اسی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی نوجوان افراد کو اوپو F7 اسمارٹ فون لازمی پسند آئے گا۔ "

F7 اسمارٹ فون میں 25 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہے جس میں رئیل ٹائم ہائی ٹائنامک رینج (ایچ ڈی آر) سینر نصب ہے۔ F7 اسمارٹ فون سے لی گئی تصاویر میں وسیع اقسام کی تفصیلات، لومیننس اور کلر لیولز ہیں چاہے دھوپ میں تصویر لی گئی ہو یا پھر سائے میں تصویر لی گئی ہے۔ یہ اچھے معاری ڈیجیٹل کیمرے سے لی گئی تصاویر کے مساوی ہے۔

img


اس شاندار افتتاحی قریب میں معروف پاکستانی فوٹوگرافر حسیب صدیقی نے اوپو F7 اسمارٹ فون سے شاندار تصاویر لیں۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "میں اوپو کے F7 کیمرے پر حیران ہوں۔ اس کیمرے کے نتائج انتہائی بہترین اور خوبصورت رنگوں سے آراستہ ہیں اور اس فون کو استعمال کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر سیلفیز اور پورٹریٹ تصاویر بنائی جاسکتی ہیں ۔ اس سے لی جانے والی تصاویر ایسی نظر آتی ہیں جیسے کسی مہنگے کیمرے سے تصویر لی گئی ہو۔ اوپو واقعتا سیلفی لیڈر ہے۔ فوٹوگرافی کے شوقین افراد یقیناً اوپو F7اسمارٹ فون پسند کریں گے۔"

img


اوپو کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی 2.0 ٹیکنالوجی آپ کی بیوٹی مہارت میں اضافہ کرتا ہے جس میں صنف اور عمر کے مطابق چہرے کی شناخت میں مزید درستگی کی صلاحیت اور پہلے سے بہتر بیوٹیفکیشن ایفکٹس سمیت نئی خصوصیات شامل ہیں۔F7ان چند گنے اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے جس میں 19:9 ایسکپیکٹ ریشو ہے ۔

F7 اسمارٹ فون میں پہلے سے بہتر ریزولوشن 2280 بائی 1080 ہے ، جس کی بدولت 6.23۔انچ ایف ایچ ڈی پلس سوپر فل اسکرین سے بصری منظری کشی میں خوبصورتی کے ساتھ روانی بھی آئے گی ۔

img


F7 میں جدید ترین 64 بٹ 4 جی بی اوکٹا کور پروسیسر ہے جس میں پہلے سے کافی بہتر آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اینڈرائڈ 8.1 کی بنیاد پر کلر او ایس 5.0 میں بہتر سسٹم کے انتظام کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس بنایا گیا ہے۔ Oppo F7 اسمارٹ فون بیک وقت مختلف ایپلی کیشنز چلانے کے مقابلے میں اپنے سابقہ F5اسمارٹ فون کی بنسبت 80 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔ یہ توانائی کو مناسب انداز سے استعمال کرتا ہے اور روزمرہ استعمال میں اوسط بیٹری لائف میں اضافہ کرتا ہے۔

img


اس میں اسپیشل ایڈیشن 6GB RAM کے ساتھ 128GB روم کی خصوصیات کے ساتھ سولر ریڈ اور ڈائمنڈ بلیک میں دستیاب ہیں۔ ان خصوصیات کے ساتھ ڈائمنڈ بلیک اور سولر ریڈ اسپیشل ایڈیشن نفاست اور ٹیکنالوجی کی مہارت کا شاہکار ہیں۔ اس میں انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ کٹنگ اور پولشنگ ڈائمنڈز کے طور پر ہر ڈیوائس میں استعمال ہوئی ہے۔

img


اس میں مختلف سطح کی دھاتی اور گلاس بیک پر روشنی پڑنے سے ایسا لگتا ہے جیسے ہیرا چمک رہا ہے اور روشنی بکھر رہی ہے۔ اس میں تکونی پیٹرن ہیں اور جب مختلف زاویوں سے دیکھا جائے تو وہ روشن اور تاریک ہوجاتے ہیں۔ ایف 7 اسپیشل ایڈیشن میں ڈائمنڈ بلیک اور سولر ریڈ اپریل سے پاکستان بھر میں دستیاب ہوں گے۔

img

Total Views: 3207

Reviews & Comments