سال 2019 میں سمارٹ فونز خریدتے وقت چند باتیں یاد رکھیں

ہم آپ کو 2019 میں آنے والے سمارٹ فونز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کس طرح کے فونز 2019 میں مارکیٹ میں ملیں گے، اور وہ کیسے اس سے قبل آنے والے سمارٹ فونز سے مختلف ہوں گے؟

ہائپ پر یقین: نیو نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اگر پیسہ آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں اور آپ ہائپ پر یقین رکھتے ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں، 2019 میں ایپل، سام سنگ اور ہواوے کافی تعداد میں ایسے فونز بنا رہے ہیں، جو آپ کے معیار پر پورا اتریں گے۔

img


آپ ہواوے پی پرو 20، سام سنگ نوٹ 9 اور آئی فون ایکس ایس اور ایسے بہت سے سمارٹ فونز خرید سکتے ہیں۔ یہ کافی مہنگے فونز ہیں اور گوگل پکسل 3 بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

اگر آپ کے پاس فونز خریدنے کے لیے ہزاروں ڈالر نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں، آپ کے لیے بہت سی کمپنیاں سستے فونز بھی متعارف کروائیں گی۔

اگر آپ ہائپ پر یقین نہیں رکھتے تو 2019 میں ایسے بہت سارے فونز آ رہے ہیں جن میں سائز، شیپ، کیمرہ اور ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

جب بھی آپ کے سامنے کوئی فون آئے تو آپ نے ان چیزوں کا خاص خیال رکھنا ہے:

1۔ ڈسپلے سائز(Display size)

کیمرہ کوالٹی (Camera quality)

بیٹری ٹائمنگ(Battery life)

آڈیو (Headphone jack، Bluetooth audio External speakers)

بیٹری چارجنگ (micro-USB, USB-C, wireless charging)

ڈیٹا سپیڈ(Data Speed )

اسیسریز (Accessories)

img


اس وقت چین نئے موبائل فیچرز متعارف کروانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے، دنیا میں چین موبائل فونز کی مارکیٹ میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مندرجہ ذیل فہرست میں ایسے سمارٹ فونز کا ذکر کیا گیا ہے جو کہ امریکہ میں تیار نہیں ہوئے ہیں، ان میں سے ہر فون نے سلیش گیر ( Slash Gear)پر اچھے ری ویو حاصل کیے ہیں، اس بات سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کو 2019 میں کون سا فون لینا چاہیے۔

ہوواے میٹ 10پرو ( Huawei Mate 10 Pro)

شاومی ایم ون اور اے ون (XIAOMI MI A1 )

ون پلس سکس ٹی(OnePlus 6T)

اوپو آر 17 پرو(OPPO R17 Pro )

ویوو نیکس (Vivo NEX S)

View All LATEST MOBILE PHONES Here

Total Views: 7493

Reviews & Comments