ہواوے پر گوگل کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی، نقصان کس کا؟

مشہور موبائل کمپنی ہواوے پر گوگل کی جانب سے پابندی لگنے کے فوری بعد ہواوے کمپنی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ہواوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہواوے نے دنیا بھر میں اینڈرائیڈ سسٹم کی ترقی کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں ۔ اینڈرائیڈ کے پارٹنر کی حیثیت سے ہم نے اوپن سورس پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کیا تاکہ ایکو سسٹم تیار کیا جاسکے جو صارفین اور انڈسٹری دونوں کے لیے ہی فائدہ مند ثابت ہو ۔

img


بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ہواوے و آنر اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پروڈکٹس کے لیے سکیورٹی اپ ڈیٹس اور فروخت کے بعد کی سروسز فراہم کرتا رہے گا۔ ان میں وہ اسمارٹ فونز اور پروڈکٹس بھی شامل ہیں جو دنیا بھر میں اسٹاک میں موجود ہیں۔

مزید کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم ایک محفوظ اور پائیدار ایکو سسٹم کی تیاری جاری رکھیں گے تاکہ ہم دنیا بھر میں موجود ہواوے کے صارفین کو بہترین سروسز دے سکیں۔

گوگل کی جانب سے ہواوے پر پابندی عائد ہونے کے بعد ہواوے کے کسٹمرز نا صرف گُوگل پلے اسٹور استعمال نہیں کر سکیں گے بلکہ ان کے جی میل اور یو ٹیوب ایپس استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی ۔

جبکہ اس پابندی کے بعد گوگل کو کچھ مسائل اور سخت نتائج اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے انکی فہرست کچھ یوں ہے
۔ اینڈرائڈ پر مبنی ایپلی کیشن اور ان کے ڈیولپر کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا ۔ کیونکہ ہواوے دنیا میں اسمارٹ فون بنانے والی دوسری بڑی کمپنی ہے اور گزشتہ سال اس کے 20کروڑ سے زائد فون فروخت ہوئے تھے اور گوگل کی پابندی کے بعد اب ہواوے اینڈرائڈ استعمال کرنے سے بھی خارج ہوچکا ہے تو جتنی بھی ایپلی کیشنز اینڈرائڈ سے منسلک ہیں وہ ہواوے کے لاتعداد صارفین تک نہیں پہنچ پائیں گے ۔

۔ گوگل لاکھوں پلے اسٹور کے صارفین سے محروم ہوجائے گی ۔

۔ اینڈرائڈ اوپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں بڑی کمی آئے گی ۔

img


۔ ہواوے کو اینڈرائڈ اوپریٹنگ سسٹم خریدنا نہیں پڑے گا اور اس کا فائدہ ہواوے کو ہی ہوگا کیونکہ جس قیمت میں وہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم خریدتا ہے وہ بھی نہیں دینی ہوگی اور مہنگے فون سستے ہوجائیں گے ۔

۔ ہواوے اب بھی اوپن سروس پلیٹ فارم کے تحت گوگل کی کچھ ایپلی کیشن استعمال کرسکتا ہے وہ بھی بغیر کوئی رقم ادا کیے-

Total Views: 2145

Reviews & Comments