بجٹ سمارٹ فونز کی دنیا کا شہنشاہ: ویوو نے 35,999 میں نیا S1 متعارف کروا دیا

ویوو نے آج پاکستان میں اپنی ایس سیریز کے پسندیدہ فون ویوو ایس ون کا نیا ورژن فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ اس نئے ویوو ایس ون کی قیمت محض 35,999 روپے رکھی گئی اور اسکی تمام تر خصوصیات پہلے والے ایس ون جیسی ہی ہیں، فرق صرف ریم کا ہے۔

img


ایک ہفتہ چلنے والی پری آرڈر مہم کے بعد اب ویوو ایس ون پاکستان میں تمام بڑی موبائل مارکیٹس اور Daraz پر ویوو کے فلیگ شپ سٹور پر بھی دستیاب ہے۔

اس موقع پر ویوو کے برانڈ اور پی آر مینجر محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ " ویوو کا ایس ون سمارٹ فون جدت سے بھرپور فیچرز جیسا کہ تیز ترین فنگرپرنٹ سکینر اور بہترین 32میگا پکزل اے آئی سیلفی کیمرہ سے مزین ہے۔ اسکی صارف دوست قیمت ہمارے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان میں سمارٹ فون کے شوقین افراد کو بہترین فونز فراہم کیے جائیں جو انکی دسترس میں ہوں۔"

ویوو ایس ون کی نمایاں خصوصیات:

جہاں ویوو ایس ون اپنی بہترین قیمت میں بے شمار فیچرز سے مزین ہے وہیں اسکی یہ چیدہ خصوصیات اسے سب فونز سے ممتاز بناتی ہیں :
سپر ایمولیڈ Super AMOLED ہالو فل ویوو ڈسپلے، ہمیشہ آن رہنے والی سکرین
چھٹی جنریشن کا تیز ترین ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر
اے آئی ٹیکنالوجی سے مزین 32 میگا پکزل سیلفی کیمرہ
اے آئی ٹرپل کیمرہ اور وائیڈ اینگل کیمرہ
12 نینو میٹر کا پراسیسر اور 128 گیگا بائیٹ سٹوریج
بڑی 4500 ملی ایمپیئر آور بیٹری اور ڈول انجن فاسٹ چارجنگ
نیا جاذب نظر ڈیزائن اور بہترین رنگ

img


قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا ایس ون اب مارکیٹ میں 35,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے ۔ اس فون کے ساتھ ویوو کی جانب سے ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی موثر ہے۔ ویوو ایس ون پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔ وہ صارفین جو زونگ نیٹورک استعمال کرتے ہیں انکے لیے ویوو ایس ون کے ساتھ مفت 6 گیگا بائیٹ موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

Total Views: 12828

Reviews & Comments