ٹیکنو اور ائیر لنک کے درمیان پارٹنر شپ اور اسپارک 4 کے ممکنہ فیچرز

معروف موبائل کمپنی ٹیکنو نے اپنے اسمارٹ فون کی ملک بھر میں بڑے پیمانے پر دستیابی ممکن بنانے کے لیے بطورِ ڈسٹریبیوٹر ائیر لنک کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کر لی ہیں- اس سے قبل YelloStone اور یونائیٹڈ موبائل ٹیکنو کے لیے پہنے ہی ڈسٹریبیوشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں- ٹیکنو کا مقصد پوری موبائل مارکیٹ پر اپنی دھاک بیٹھانا ہے-

img


پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ائیر لنک نے چائنیز اسمارٹ فون مینوفیکچرز ٹیکنو کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے پر دستخط پیر کے روز ایک آفیشل پریس کانفرنس کے دوران کیے- اس معاہدے کے تحت ٹیکنو کے اسمارٹ فون کی دستیابی کو پاکستان کے ہر خطے میں ممکن بنایا جائے گا-

ٹیکنو کے اسمارٹ فون گو اسپارک کی کامیابی کے بعد کمپنی کی جانب سے اپنے اسمارٹ فونز تک رسائی ممکن بنانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں- ایسے اسمارٹ فونز جنہوں نے بڑے پیمانے پر صارفین کے دل جیتے اب ان کی ہر مارکیٹ میں موجودگی ضروری ہے-

یہ پارٹنر شپ ہر جگہ نہ صرف ٹیکنو کے اسمارٹ فونز کی دستیابی کو یقینی بنائے گی بلکہ خود ائیر لنک کے پورٹ فولیو کو بھی مضبوط بنائے گی جس کی وجہ ٹاپ اسمارٹ فون مینوفیکچرر ٹیکنو کا ائیر لنک کے ساتھ نام وابستہ ہونا ہے-

img


ائیر لنک گزشتہ 45 سال سے اپنے ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کو وسیع کرنے پر مسلسل محنت کرتی چلی آرہی ہے- اور یہ اتحاد یقینی طور پر کمپنی کے لیے کامیاب حکمت عملی کے طور پر سامنے آئے گا اور ساتھ آمدنی میں اضافے کا باعث بھی بنے گا-

پیر کو ہونے والی اس پریس کانفرنس میں مزید ایک اہم بات جو سامنے آئی وہ اسپارک 4 سے متعلق تھی- یہ ٹیکنو مستقبل قریب میں متعارف کروایا جانے والا اسمارٹ فون ہے اور یہ ٹیکنو کا پہلا ایسا اسمارٹ فون ہوگا جس کی ڈسٹریبیوشن کی ذمہ داری ائیر لنک کو دی جارہی ہے-

img


آنے والا اسمارٹ فون اسپارک 4 ٹیکنو کے اسپارک گو کا ہی اپ گریڈڈ ورژن ہوگا اور توقع ہے کہ یہ فون اکتوبر کے وسط تک متعارف کروا دیا جائے گا-

اسمارٹ فونز کی دنیا میں گردش کرتی افواہوں کے مطابق اسپارک 4 کا اسکرین سائز 6.52 انچ ہوگا جبکہ یہ water-drop notch ڈسپلے کا مالک ہوگا- یہ فون تین کیمروں (13MP+2MP+VGA) کا حامل ہوگا جس کے ساتھ دہرا فلیش بھی نصب ہوگا- اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل کا ہوگا اور اس کے ساتھ micro slit فلیش ہوگا-

img


فون میں 2.0 گیگا ہرٹز کوارڈ کور پروسیسر نصب ہوگا- اس فون میں ایک بہترین چیز یہ بھی ہوگی کہ اس کی بیٹری 4000mAh کی طاقت کی حاصل ہوگی جو کہ یقیناً ایک طویل وقت تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی- اسپارک 4 میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی روم ہوگی جبکہ 256 جی بی تک سپورٹ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہوگا-

اسپارک 4 کے فیچرز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ ایک متاثر کن اسمارٹ فون ہوگا- اس کے علاوہ سیکورٹی فیچر کے حوالے سے اس اسمارٹ فون میں فیس ان لاک کا فیچر بھی موجود ہوگا جبکہ اس میں جدید اینڈرائیڈ سسٹم 9.0 انسٹال ہوگا-'

Total Views: 1216

Reviews & Comments