آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کی قاتل 8 چیزیں

اسمارٹ فون کے صارفین کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیٹری کے جلد ختم ہونے کا درپیش ہے- یہاں تک کہ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ ہمارے فون کی بیٹری بغیر استعمال کیے بھی کم ہورہی ہے اور ضرورت پڑنے پر بیٹری کم ہونے کی وجہ سے ہم مشکل کا شکار بن جاتے ہیں- اسی مسئلے کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم یہاں آپ کو چند ایسی ٹپس بتارہے ہیں جو آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو طویل وقت تک محفوظ بنا سکتی ہیں-

غیر ضروری ایپس
اسمارٹ فون میں بہت زیادہ یا غیر ضروری ایپس انسٹال کرنا بیٹری کو کارکردگی کو متاثر کرسکتا ہے- ان ایپس کی جانب سے ارسال کردہ الرٹ نوٹیفیکیشن بیٹری کی توانائی کو تیزی سے خرچ کرتے ہیں جس سے بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے-

img


بلیو ٹوتھ
اکثر صارفین اپنے اسمارٹ فون کے بلیو ٹوتھ آپشن کو ہمیشہ فعال رکھتے ہیں کیونکہ ان کا بلیو ٹوتھ دیگر ڈیوائسز سے منسلک رہتا ہے- آپ کو چاہیے کہ جب کوئی ڈیوائس استعمال نہ کر رہے ہوں تو بلیو ٹوتھ کے آپشن کو بھی بند کردیں- اس سے آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے خرچ نہیں ہوگی اور طویل وقت تک آپ کا ساتھ دینے کے قابل رہے گی-

img


بہت زیادہ فون کالز
اگر آپ کو بہت زیادہ فون کالز آتی ہیں یا آپ طویل وقت تک فون پر بات کرتے رہتے ہیں تو یہ بھی ایک اہم وجہ ہے آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی- اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں تو غیر ضروری باتوں یا فون کالز سے اجتناب کیجیے- اس میں آپ کے وقت اور بیٹری دونوں کی بچت ہے-

img


بیٹری لائف 30 فیصد بڑھائیں
اگر آپ کے فون کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے تو اینڈرائیڈ مارش میلو کے صارفین بیٹری لائف کو تیس فیصد تک بڑھا سکتے ہیں، آپ کو اس کے لیے سیٹنگز میں جاکر بیٹری پر کلک کرنا ہوگا اور سیور موڈ آن کرنا ہوگا۔ اس کے بعد جب آپ فون استعمال نہیں کررہے ہوں گے تو ڈیوائس گہری نیند کی کیفیت میں چلی جائے گی اور بیک گراﺅنڈ ایپس کی سرگرمیاں کم ہوجائیں گی۔

img


ویڈیو اور تصاویر
دورانِ سفر یا خاص مواقعوں پر ہم بہت زیادہ تصاویر اور ویڈیو بنانے کے عادی ہوتے ہیں اور اس دوران ہم ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی کھینچ لیتے ہیں جن کی حقیقت میں کوئی ضرورت نہیں ہوتی- صرف انہی لمحات کو اپنے کیمرے میں قید کریں جو واقعی دلچسپ ہوں- اس کے علاوہ تصاویر یا ویڈیو بناتے وقت آپ اپنا موبائل فون ائیر پلین موڈ پر بھی رکھ سکتے ہیں- اس طرح آپ کی بیٹری کی کافی بچت ہوسکتی ہے کیونکہ کیمرے کو بھی بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے-

img


لوکیشن
جہاں ایک جانب اسمارٹ فون میں موجود لوکیشن کا فیچر صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوا ہے وہیں دوسری طرف اس نے اسمارٹ فون کی بیٹریوں پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں کیونکہ یہ فیچر بہت زیادہ بیٹری استعمال کرتا ہے- اس لیے ایسی ایپس جو لوکیشن کے فیچرز پر مبنی ہوں ان کا استعمال احتیاط سے کیجیے-

img

موبائل فون کی چارج پورٹ
موبائل فون کی چارجنگ پورٹ کو ہمیشہ صاف رکھیں اور اسے دھول مٹی سے بچائیں- اس کے علاوہ موبائل اسکرین کو بھی صاف رکھنے کی کوشش کریں- آپ کی یہ عادات بھی اسمارٹ فون کی بیٹری کی لائف کو بڑھانے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں-
img


رنگ برنگے وال پیپرز
موبائل فون پر لگائے جانے والے بہت زیادہ رنگین اور روشن وال پیپرز بھی اسمارٹ فون کی بیٹری کو تیزی سے خرچ کرتے ہیں- اس لیے آپ کو چاہیے کہ موبائل فون کی اسکرین کو کم روشن رکھیں اور ساتھ ہی ہلکے رنگ کے حامل یا بلیک اینڈ وائٹ وال پیپرز لگائیں-

img
Total Views: 12051

Reviews & Comments