بڑی بیٹری اور ٹرپل کیمرہ کے ساتھ Vivo Y19 متعارف کروا دیا گیا

ویوو کی وائے سیریز میں ایک نیا اضافہ، بڑی بیٹری اور ٹرپل کیمرہ کے ساتھ Vivo Y19 متعارف کروا دیا گیا

نیا فون میگنیٹک بلیک اور سپرنگ وائیٹ دو منفرد رنگوں میں پاکستان بھر میں انتہائی مناسب قیمت میں دستیاب


اپنے منفرد اور جدت سے بھرپور سمارٹ فونز کی بدولت عالمی شہرت رکھنے والی کمپنی ویوو نے آج وائےسیریز میں ایک نئے فون Vivo Y19 کا اضافہ کردیاہے۔ ویوو کا یہ نیا فون ایک بہترین اوربڑی 5000 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری سے مزین ہے اور اس میں پشت پر تین آرٹیفیشلی انٹیلیجنٹ کیمرے نصب ہیں جو کہ نہ صرف الٹرا وائیڈ بلکہ میکرو(یعنی بہت قریب سے) تصاویر بنانے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں، تاکہ زندگی کے چھوٹے بڑے تمام خوبصورت لمحات کو عکس بند کیا جاسکے۔ اس فون میں بڑی بیٹر ی کے ساتھ ہی ویوو کی 18 واٹ کی ڈول انجن تیز چارجنگ بھی موجود ہے، تاکہ آپ بلاتعطل اپنا سمارٹ فون استعمال کرتے رہیں۔

img


Vivo Y19 پاکستان کی تمام بڑی موبائل مارکیٹس، ویوو کے پارٹنر آوٹ لیٹس اور آن لائن سٹور پر 31,999 روپے کی بہتری قیمت پر دو رنگوں، میگنیٹک بلیک اور سپرنگ وائیٹ میں دستیاب ہے۔

اس نئے فون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ " آج وائے 19 کی لانچ کے ساتھ ہم اپنی وائے سیریز کی قوت میں مزید اضافہ کررہے ہیں، جس میں بہترین کیمرہ فیچرز، بڑی بیٹری پاور، دلکش ڈیزائن، تیز چارجنگ اور الٹرا گیم موڈ جیسی جدت سے بھرپور صلاحتیں شامل ہیں۔ ہم ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ صارفین کی سہولت کے لیے پاکستان میں کم قیمت اور نئی اختراعوں سے مزین سمارٹ فونز متعارف کرواتے رہیں گے۔

ویوو وائے 19 کے اہم فیچرز:
• 6.53 انچ کی بڑی سکرین، فل ہائی ڈیفینیشن ریزولیوشن
• ہیلیو پی 65 آکٹا کور پراسیسر
• 4 گیگا بائیٹ ریم اور 128 گیگا بائیٹ سٹوریج
• 5000 ملی ایمپیئر آور کی بڑی بیٹری
• 18 واٹ کی تیز رفتار ڈول انجن چارجنگ
• 16 میگا پکزل اے آئی سیلفی کیمرہ
• پشت پر اے آئی ٹرپل کیمرہ ، سپر وائیڈ اینگل اور سپر میکرو فیچرز
• چمک دار ڈیزائن، میگنیٹک بلیک اور سپرنگ وائیٹ رنگ
• الٹرا گیم موڈ، وائس چینجر
• اینڈرائیڈ پر مبنی فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 9.2
• قیمت 31,999 روپے، ایک سال کی آفیشل وارنٹی ، پی ٹی اے سے منظور شدہ

Total Views: 3403

Reviews & Comments