شاؤ می نوٹ 10: دنیا کا پہلا 108 میگا پکسل کیمرہ فون، قیمت کتنی ہے؟

img


اکثر اسمارٹ فون صارفین کی ترجیح اعلیٰ معیار کا حامل موبائل فون کیمرہ ہوتا ہے اور صارفین اسی فیچر کو مدِنظر رکھتے ہوئے موبائل فون کا انتخاب کرتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ اس وقت تمام موبائل کمپنیاں اپنے اسمارٹ فون میں جدید سے جدید تر کیمرہ متعارف کروانے کی دوڑ میں مصروف ہیں-

حال ہی میں چین سے تعلق رکھنے والی موبائل کمپنی شاؤمی (xiaomi) نے اسمارٹ فون صارفین کی کیمرے میں دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے جدید کیمرے سے آراستہ فون متعارف کروایا ہے-

شاؤمی Mi نوٹ 10 ایک ایسا فون ہے جس کا کیمرہ 108 میگا پکسل ہے۔ یہ دنیا کا پہلا اور واحد فون ہے جس میں اتنا طاقتور کیمرہ موجود ہے۔

اس فون میں چھ کیمرے موجود ہیں پانچ بیک کیمرے جبکہ ایک فرنٹ کیمرہ۔ بیک کیمروں کے میگا پکسل سینسر کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کا پہلا کیمرہ 108 میگا پکسل پرائمری لینس والا ہے، دوسرا کیمرہ 20 میگا پکسل کے ساتھ وائڈ اینگل لینس والا ہے، تیسرے کیمرے کا لینس ٹیلی فوٹو ہے جو کہ 12 میگا پکسل ہے، چوتھا کیمرہ کا لینس بھی ٹیلی فوٹو ہے جو کہ پانچ میگا پکسل ہے جبکہ آخری بیک کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے جو میکرو لینس پر مشتمل ہے۔ Mi نوٹ 10 کا فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔

img


اس موبائل فون سے تصویر لینے کے لئے اب بہت زیادہ روشنی کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس فون کے کیمرہ کی ریزولوشن اتنی اعلیٰ معیار کی حامل ہے کہ بہت ہی کم روشنی میں صاف اور واضح تصویر آسکے گی۔ اس کے علاوہ اکثر فونز میں ایسا ہوتا ہے کہ تصویر کو کو کراپ، زوم ان اور زوم آؤٹ کرنے کے بعد اس کے پکسلز پھٹ جاتے ہیں اور تصویر کی کوالٹی بہت ہی ناقص نظر آنے لگتی ہے، لیکن Mi نوٹ 10 میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

اس فون کے دیگر فیچرز کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کی بیٹری 5260 ایم اے ایچ ہے جو کہ ایک بہترین بیٹری ہوتی ہے، جبکہ انٹرنل اسٹوریج 256/128 جی بی ہے۔ فون کی ریم 8/6 جی بی، پروسیسر کوالکوم سنیپ ڈریگن ہے۔ شاؤمی Mi نوٹ 10 کی اسکرین 47۔6 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین کا مالک بھی ہے-

کمپنی کی جانب سے اس جدید موبائل فون کی قیمت پاکستان میں 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے-

Total Views: 1838

Reviews & Comments