جدید فیچرز کے ساتھ کم قیمتوں والے فون، مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو 2020 کا تحفہ

img


ہم جب بھی مارکیٹ موبائل خریدنے کی غرض سے جاتے ہیں تو ہماری سب سے پہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہم ایسا فون لیں جو ہمارے بجٹ میں بھی آئے اور فیچرز یعنی کیمرہ، میموری، اسکرین، ساؤنڈ کوالٹی سب ہی چیزیں بہترین ہوں۔ اکثر جو فون ہمیں پسند آتے ہیں وہ ہمارے بجٹ سے باہر جا رہے ہوتے ہیں اور جن اسمارٹ فونز کی قیمت کم ہوتی ہے ان کے فیچرز میں بھی کوئی نا کوئی کمی ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے چار فونز کے بارے میں بتائیں گے جن کی قیمت بھی آپ کی پہنچ میں ہوگی اور تمام فیچرز بھی وہ ہوں گے جو ایک مہنگے فون میں ہوتے ہیں۔

HUAWEI Y6s (PKR 20,899/-)
ہواوے کے اسمارٹ فونز ہمیشہ ہی بہترین فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروائے جاتے ہیں۔ بہترین کارکردگی والے ان فونز میں ہر جدید فیچر ہوتا ہے۔ ہواوے وہ موبائل کمپنی ہے جس کے پاس ہر طرح کی قیمت والے فون ہوتے ہیں۔ ہواوے نے حال ہی میں ایک اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس کا نام وائی 6 ایس ہے۔ فون میں موجود خصوصیات کو دیکھا جائے تو اِس کی قیمت انتہائی کم ہے۔

img


فون کا بیک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے جو اِس قیمت میں بہت اچھا ہے۔ فون کی ڈسپلے اسکرین کا سائز 09۔6 انچ ہے جو کہ آرام سے واضح تصاویر دِکھا سکتی ہے۔ فون کی میموری کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کی انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جبکہ ریم 3 جی بی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 3,020 ایم اے ایچ ہے جو کہ مکمل چارج کرنے کے بعد آپ کا ایک دِن آرام سے گزار سکتی ہے۔

Samsung Galaxy A10s (PKR 19,999/-)
دنیا بھر میں بہترین اسمارٹ فونز بنانے ولی کمپنی سام سنگ نے بھی اپنے صارفین کے لئے ایک ایسا ہی فون متعارف کروایا ہے جس کی قیمت کم اور فیچرز زبردست ہیں۔ بیس ہزار کے اس فون کو سام سنگ گلیکسی اے 10 ایس کے نام سے مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا ہے۔

img


فون کی اسکرین 6.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ہے، فون کی بیٹری پاور کی بات کی جائے تو وہ 4,000 ایم اے ایچ ہے جو کہ ایک طاقتور بیٹری ہے۔ فون میں مجموعی طور پر 3 کیمرے ہیں۔ بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے جبکہ فون میں سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا موجود ہے۔ اب بات کرتے ہیں میموری کی۔ سام سنگ گلیکسی اے 10 ایس کی انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے۔

OPPO A5s (PKR 20,999/-)
اوپو اے 5 ایس بھی ان فون میں سے ایک ہے جو بہترین کوالٹی والے کم قیمت کے فون ہیں۔ فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو اوپو اے 5 ایس کی اسکرین 6.2 انچ کی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4,230 ہے جو کہ دیرپا استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فون انٹرنل میموری 32 اور 64 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمروں کی تعداد دو ہے جو 13 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ اس فون کی ناصرف خصوصیات بہترین ہیں بلکہ یہ ڈیزائن کے اعتبار سے ایک انتہائی دِلکش دِکھنے والا بھی فون ہے۔

img


Vivo Y11 (PKR 22,999/-)
ویوو وائی 11 کی قیمت بھی اس میں موجود خصوصیات کے مطابق کم ہے۔ اس فون میں انتہائی طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے جس کی پاور 5,000 ایم اے ایچ ہے۔ اس فون کے بیک کیمرے بھی دو ہیں جو 13 اور 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے ۔ فون کا ڈسپلے 6.35 انچ کا ہے۔

img


ویوو وائی 11 ان تمام فونز میں سے سب سے زیادہ مہنگا ہے جِس کی وجہ فون کی بڑی اسکرین اور طاقتور بیٹری ہے۔

Total Views: 6448

Reviews & Comments