بعض اوقات ہماری غلطی سے سمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے سے اہم تصاویر ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ سمارٹ ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں تھوڑی محنت کے بعد واپس موبائل میں لایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں تو اسی وقت وائی فائی بند کر دیں اور اسے سلیپ موڈ پر ڈال دیں، اور اگر ڈیجیٹل کیمرے میں ایسا ہوا ہے تو اسے بند کر کے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ اس سے 2 فائدے ہوتے ہیں، ایک یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے رک جاتا ہے۔
|