وائی فائی ڈیوائس کی مدد سے انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے 7 آسان طریقے

img


آج انٹرنیٹ کا استعمال ہر شخص کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔۔ لیکن اکثر گھریلو صارفین انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں- اس پریشانی کی بنیادی وجہ عموماً گھر میں انٹرنیٹ کے لیے نصب وائی فائی راؤٹر سے متعلق کی جانے والی چند غلطیاں ہوتی ہیں-

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے آپ اپنے راؤٹر کے سگنلز کو طاقتور بنا کر اپنے انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ کرسکتے ہیں وہ بھی کسی اضافی چارجز کو ادا کیے بغیر-

1: وائی فائی ڈیوائس یا راؤٹر کو ہمیشہ گھر کے درمیان میں کہیں نصب کریں اس سے وائی فائی سگنل گھر کے ہر کونے میں مکمل موصول ہوں گے- جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہونے سے محفوظ رہے گا-

2: راؤٹر کو ٹی وی، ٹیلی فون اور دیگر برقی آلات سے فاصلے پر رکھیں تاکہ ان کے تاروں کے کرنٹ سے وائی فائی کے سگنلز پر متاثر نہ ہوں۔

3: بے بی مانیٹرز اور بلیو ٹوتھ اسپیکرز سے بھی راؤٹر کو دور رکھیں کیونکہ ان کے اندر سے شعاؤں کا اخراج ہوتا ہے جس سے ممکنہ طور پر ڈیوائس کے سگنل متاثر ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ کی سپیڈ پر فرق پڑسکتا ہے۔۔

img


4: سب سے اہم بات یہ ہے کہ دیگر چیزوں کی طرح انٹرنیٹ کی بھی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور اس میں پاس ورڈ لگائیں تاکہ آپ کے نیٹ کو استعمال کرنے والی ڈیوائسز بھی محدود ہوں۔۔ اس سے آپ اپنا ڈیٹا بھی بچا سکتے ہیں اور رفتار بھی۔

5: ہفتے میں ایک دن یا ماہانہ راؤٹر کو ری بوٹ یا ری اسٹارٹ ضرور کریں تاکہ پرانی استعمال شدہ لنکس سے جنک قائم نہ رہ سکے۔

6: سگنل بوسٹر حاصل کریں۔ سگنل بوسٹر سے آپ وائی فائی کی حدود بڑھا سکتے ہیں۔

7: ایک اور راؤٹر گھر میں دوسری کسی جگہ رکھ کر وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل ہوسکتی ہے۔ جس کی بدولت یقینی طور پر آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوجائے گا-
مندرجہ بالا تمام ٹپس آپ کو سپیڈ بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔۔۔۔

Total Views: 7967

Reviews & Comments