عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ویوو کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے حکومتی احکامات پر پاکستان میں ویوو کے کسٹمر سروس سنٹرز کو وقتی طور پر بند کردیا جائے۔ تاہم صارفین کی تکلیف کے ازالہ کے لیے ویوو نے اپنے سمارٹ فونز کی وارنٹی معیاد میں اضافہ کر دیا ہے۔ وہ تمام صارفین جن کے ویوو سمارٹ فون کی وارنٹی ختم ہونے کی تاریخ 18 مارچ سے 30 مئی 2020 کے درمیان ہے انکی وارنٹی کو 31 مئی 2020 تک بڑھایا جارہا ہے۔
|