زونگ فور جی نے تین براعظموں کے 26 ممالک کے لیے رومنگ بنڈلز متعارف کروا دیئے

عالمی وبا کرونا کے دوران بین الاقوامی سفر کرنے والے صارفین کی مشکلات کے تدارک کے لیے پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے صف اول کے ادارے زونگ فور جی نے تین براعظموں کے 26 ممالک کیلیے خصوصی رومنگ پیکجز متعارف کروا دیئے۔ زونگ فور جی کی جانب سے متعارف کروائے گئے پیکجز صارفین کو ایشیا، یورپ اور امریکہ کے معروف سیاحتی اور کاروباری مراکز کے سفر کے دوران اپنے پیاروں سے مربوط روابط یقینی بنائے رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
براعظم یورپ کے لیے متعارف کروائے گئے پیکج سے البانیہ، چیک ری پبلک، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی ،ہالینڈ،پرتگال، رومانیہ،سپین،ترکی،نیوزی لینڈ،برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کا سفر کرنے والے صارفین استفادہ حاصل کر سکیں گے، یورپ کے لیے جاری کیے گئے رومنگ بنڈل میں صارفین 5ہزار پاکستانی روپے علاوہ ٹیکس کے عوض 60 منٹ،60ایس ایم ایس اور 2GB ڈیٹا حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ اس بنڈل کی میعاد 30 دن مقرر کی گئی ہے۔ زونگ فور جی کی جانب سے براعظم ایشیا کے ممالک قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، بنگلہ دیش، سری لنکا،چین اور تھائی لینڈمیں بھی اپنے صارفین کے لیے رومنگ بنڈل پیش کیا گیا ہے جس کے تحت ان ممالک میں زونگ کے صارفین 5 ہزار پاکستانی روپے علاوہ ٹیکس خرچ کر کے 30 دنوں کے لیے 60 منٹ،60 ایس ایم ایس اور 1GB ڈیٹا کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ اسی طرز پر براعظم امریکہ کے ممالک کینیڈا اور امریکہ میں زونگ کے صارفین کے لے بھی خصوصی رومنگ بنڈل متعارف کروایا گیا ہے جس میں صارفین کو 60 منٹ،60 ایس ایم ایس اور 1GB ڈیٹا کی سروسز 5 ہزار پاکستانی روپے علاوہ ٹیکس کے حاصل ہو سکیں گی۔
img
زونگ کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان بنڈلز کیے حصول کے لیے صار فین کسی بھی زونگ کسٹمر سنٹریا فرنچائز سے رابطہ کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ صارفین زونگ آن لائن سٹور https://www.zong.com.pk/onlineshop/ir-bundles پر بھی یہ پیکج حاصل کر سکتے ہیں۔
زونگ فور جی کی جانب سے تین بر اعظموں کے لیے متعارف کروائے گئے بنڈلز کو پاکستانی صارفین کے لیے اچھی خبر قرار دیتے ہوئے زونگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زونگ انٹرنیشنل رومنگ بنڈلز کے حوالے سے پاکستانی مارکیٹ میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان بنڈلز کا اجر اس امر کا غماز ہے کہ زونگ اپنی سروسز کے دائرہ کار اور معیار سے متعلق فیصلہ سازی میں اپنے صارفین کی ضروریات اورمشکلات کو مدنظر رکھتا ہے۔ ان بنڈلز کے علاوہ عالمی وبا کرونا کے باعث زونگ ایران،متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، چین اور آسٹریلیا میں پھنسے ہوئے اپنے صارفین کے لیے خصوصی رومنگ بنڈلز کا اجرا کر چکا ہے تاکہ ہ اپنے گھر والوں سے یقینی رابطہ ممکن بنا سکیں، گزشتہ برس زونگ نے پاکستان میں پہلی مرتبہ چین کے لیے پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ انٹرنیشنل رومنگ سروس متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
Total Views: 1964

Reviews & Comments