ویوو نے پاکستان میں 5000mAh بیٹری، ٹرپل میکرو کیمرہ اور سائیڈ فنگرپرنٹ سے مزین Y20 سمارٹ فون متعارف کروا دیا

عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے آج پاکستان میں اپنے کم قیمت Y20 سمارٹ فون کو متعارف کروا دیا ہے۔فون میں ایک بڑی 5000mAh کی بیٹری اور اے آئی ٹرپل میکرو کیمرہ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ Y20 میں ایک جدید فنگر پرنٹ سکینر فون کی سائیڈ پر آویزاں ہے، جو کہ فون میں موجود ڈیٹا کو محفوظ بھی بناتا ہے اور استعمال میں بھی آسان ہے۔
img

ویوو کی وائے سیریز اپنے جدید فیچرز اور کم قیمت کی بدولت پاکستان کی نوجوان نسل میں کافی مقبولیت رکھتی ہے۔ ویوو کی جانب سے صارف دوست پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایک بار پھر ایک جدید سمارٹ فون متعارف کروایا گیا ہے جوکہ نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ اپنے بہترین فیچزر کی بدولت صارفین کو اعلی معیار کی پرفارمنس بھی فراہم کرتا ہے۔

اس نئے فون میں 6.51 انچ کا ہالو فل ویوو ڈسپلے نصب کیا گیا ہے جس میں آنکھوں کے تحفظ کے لیے خاص ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

ویوو وائے 20 میں کوالکام کے سنیپ ڈریگن پراسیسر کے ساتھ 4 گیگا بائیٹ ریم اور 64 گیگا بائیٹ سٹوریج فراہم کی جارہی ہے جسے میموری کارڈ کے استعمال سے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا سمارٹ فون Y20 پاکستان میں 25,999 روپے کی قیمت پر پیش کیا گیا ہے، صارفین یہ فون پاکستان بھر میں ویوو کے مجاز ڈسٹربیوشن نیٹورک اور مختلف آن لائن سٹورز سے خرید سکتے ہیں۔
ویوو کی جانب سے وائے20 کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

فون سے متعلق مزید معلومات اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہیں: https://www.vivo.com/pk/products/y20
Total Views: 5170

Reviews & Comments