کیا موبائل کور بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ چارجنگ کے دوران کی جانے والی یہ 5 عام غلطیاں جو آپ کی موبائل کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہیں

img
آج کل اسمارٹ فون جتنے زیادہ ہوگئے ہیں اتنے ہی اس کے مسائل بھی ہیں۔ لیکن صارفین جس مسئلے کا بار بار ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں وہ ہے موبائل کی بیٹری کا مسئلہ۔ اسمارٹ فونز کی بیٹری چاہے جتنی مرضی طاقتور کیوں نہ ہو، ہماری چند غلطیوں کی وجہ سے بیٹری خراب ہونے لگتی ہے۔ یہ غلطیاں اتنی عام ہیں کہ بعض لوگوں کو تو معلوم ہی نہیں کہ یہ ایک سنگین غلطی ہے، وہ روزانہ کی بنیاد پر اسے دوہرا رہے ہیں، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ فون کی بیٹری قبل از وقت ہی خراب ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو 5 بڑی اور عام سی غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے جو ہم اپنا فون چارج کرتے وقت کر جاتے ہیں، اور پھر اس سے موبائل کی بیٹری متاثر ہوتی ہے۔
فون رات بھر چارجنگ کیلئے چھوڑ دینا
آفس جانے والے حضرات اور بہت سے طالبعلم رات کو فون چارجنگ پر لگا کر سوجاتے ہیں، تاکہ صبح انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور فون چارج ملے لیکن یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ فون 100 فیصد چارج ہونے کے بعد بھی چارجنگ پر لگا رہتا ہے جس سے بیٹری گرم ہوجاتی ہے۔ گرم بیٹری جلدی خراب ہوتی ہے اور پھر جب آپ فون استعمال کرتے ہیں تو بیٹری تیزی سے گرتی ہے۔ لہٰذا فون رات کو چارجنگ پر لگا کر نہ سوئیں اور 100 فیصد ہوتے ہی اتار لیں۔
img
کور لگا کر فون چارج کرنا
یہ بات بہت ہی کم افراد جانتے ہیں کہ موبائل کو کور لگا کر چارج نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے فون کی بیٹری گرم ہوجاتی ہے اور گرم بیٹری فون کیلئے اچھی نہیں۔ لہٰذا جب بھی فون چارج کریں موبائل کا کور یعنی کیس اتار لیں تاکہ آپ کی بیٹری لائف زیادہ عرصہ چلے اور فون ٹھیک رہے۔
img
بِلا ضرورت فون چارج نہ کریں
فون ہرگز اس وقت تک چارج نہ کریں جب تک بیٹری لو کا سائن نہ آئے۔ کیونکہ اگر آپ کے موبائل کی بیٹری 50 یا 40 فیصد ہے اور آپ فون چارج پر لگاتے ہیں تو پھر آپ کے فون کی بیٹری کو اس کی عادت ہوجائے گی اور پھر فون وقت سے پہلے بیٹری لو کا سائن دکھانے لگے گا۔ اسی لئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ فون ٹھیک چلے اور بیٹری جلدی لو نہ ہو تو اسے وقت پر چارج کریں۔
img
100٪ چارج ہونے کے بعد بھی فون ساکٹ سے نہ اتارنا
کچھ لوگ کاموں میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ بھول جاتے ہیں کہ فون چارجنگ پر لگا ہوا ہے، اور ان کا فون 100% تک چارج ہونے کے بعد بھی ساکٹ میں لگا رہتا ہے۔ لہٰذا ایسی لاپرواہی سے گریز کریں اور اپنی بیٹری کو محفوظ بنائیں۔
img
چارجنگ کے دوران فون استعمال کرنا
یہ انتہائی عام مسئلہ ہے، لوگ چارجنگ پر فون لگا کر استعمال کر رہے ہوتے ہیں جیسا کہ میسجز یا کالز وغیرہ۔ ایسا قطعی نہ کریں، اس سے آپ کے فون کی بیٹری گرم ہوکر کمزور ہوسکتی ہے اور جلدی لو ہوجاتی ہے۔ جس سے فون بار بار چارج کرنا پڑتا ہے۔
img
یہ 5 وہ عام غلطیاں ہیں جو ہم روزانہ کرتے ہیں، ان سے پرہیز کریں اور اپنے فون کی بیٹری بچائیں۔

٭ اس معلومات پر عمل کریں اور اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔
Total Views: 4335

Reviews & Comments