اب DSLR سے تصویر کیوں لیں؟ جانیے اپنے موبائل فون سے زبردست تصاویر لینے کے کچھ ایسے زبردست طریقے جن سے تصویر بھی اچھی آئے اور آپ لگیں سب سے الگ

img
موبائل فون کا استعمال آج کل زیادہ تر نوجوان تو اس لئے کرتے ہیں کہ ان کی تصویریں بہت اچھی آئیں اور ڈی ایس ایل آر (DSLR ) والا کیمرہ استعمال کیے بغیر بالکل واضح اور کلیئر رزلٹ والی تصاویر آئیں تاکہ وہ اپنی فیس بک اور انسٹاگرام کی شاندار ڈی پی لگا سکیں۔ لیکن ان کو اچھی تصاویر کھینچنی نہیں آتی جس کی وجہ سے وہ یا تو اپنے دوستوں کے موبائل میں تصویر لیتے ہیں یا پھر مہنگا سا کرایہ دے کر DSLR سے تصویر کھنچواتے ہیں۔ اگر آپ بھی DSLR جیسی تصویر اپنے موبائل سے خود ہی کھینچنا چاہتے ہیں تو آج ہماری ویب کے بتائے گئے طریقوں کو آزمائیے اور اپنی تصاویر کوالٹی کو بہتر بنائیے۔
٭ فوکس کریں:
تصویر کھینچتے وقت سب سے پہلے تو آپ اپنے موبائل کے کیمرے کو سیٹ کرلیں، یعنی جس چیز کی تصویر لینی ہے اس کے قریب اپنا ہاتھ سیٹ کرلیں اور موبائل کے کیمرے کا فوکس ان کرلیں تاکہ وہ ہل نہ سکے، اور خود سیلفی لے رہے ہیں تو بھی ایسے پوائنٹ پر موبائل رکھیے جہاں سے آپ کا ہاتھ بآسانی سیٹ ہوکر کلک کرسکے، اب فوکس ان کرنے کے بعد آپ کلک کرلیں، ایسے فوکس تصاویر بھی بن جائیں گی۔ تصویر اسی وقت اچھی بنتی ہے جب اس کا فوکس اچھا ہو، جتنا زیادہ اوریجنل لُک ہوگا، تصویر بھی اتنی اچھی آئے گی۔
img
٭ کیمرہ کونسا؟
کچھ موبائل فونز کے اوریجنل کیمرے اتنے اچھے ہوتے ہیں کہ ان کو صرف فوکس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، البتہ اگر آپ کا اوریجنل کیمرہ اچھا نہیں ہے تو آپ اپنے فون میں انسٹاگرام/ سنیپ چیٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ چونکہ ان ایپ لیکیشنز کے کیمرے ہائی ریزولیوشن کے ہوتے ہیں، اس لئے یہ DSLR افیکٹ والی تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سنیپ چیٹ میں DSLR کے نام سے کئی کیمرے آپ کو ملیں گے جو بیک گراؤنڈ فوکس کم کرکے اس چیز پر فوکس کرتے ہیں جس کی تصویر لی جا رہی ہوتی ہے۔
img
٭ باڈی لینگوج:
تصاویر میں باڈی لینگوج صحیح ہونا سب سے اہم ہوتا ہے، یعنی اگر آپ اپنے چہرے کے تاثرات یا expressions بھی واضح رکھیں اور بناوٹی لُک نہ بنائیں تو تصویر اچھی آتی ہے۔ ہمیشہ کوشش کریں کہ موبائل آپ سے 1 فٹ کے فاصلے پر ہو، اس سے قریب ہوگا تو آپ کے چہرے پر موجود نشانات واضح ہوں گے اور اگر اس سے دور ہوگا تو فوکس ان کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لہٰذا ان چیزوں پر بھی غور کریں۔
img
٭ سورج کی روشنی کے سامنے:
تصویر لیتے وقت سورج کی روشنی کے سامنے سے ہی تصویر کھینچی جائے تو اس میں اوریجنل لُک لگتا ہے جیسا کہ DSLR میں ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ روشنی کی سمت کا خیال رکھیں۔ اگر آپ روشنی کے مخالف کھڑے ہوں گے تو تصویر پر سایہ یا سائیڈ سے روشنی کا عکس پڑے کا جس سے چہرے پر کہیں روشنی ہوگی اور کہیں نہیں۔
img
٭ غیر اضافی ایریا:
تصویر کھینچنے کے بعد آپ اس کے تمام غیر اضافی ایریا کو کراپ کرکے ایڈٹ کرلیں، کیونکہ بعض اوقات بیک گراؤنڈ یا اطراف کی چیزوں کو تصویر لیتے وقت چھپانے کا خیال نہیں رہتا، اس لئے ہر تصویر کو اب لوڈ کرنے سے پہلے اس کی ایڈٹنگ لازمی کرلیں اور جہاں مناسب ہو وہاں برائٹنس بڑھا لیں، ایک بات یاد رہے کہ ہر تصویر میں برائٹنسس نہ بڑھائیں، بلکہ کچھ میں ڈم افیکٹ بھی رکھیں، بعض تصاویر میں رنگوں کا انتخاب یا ڈم لائٹ تصویر کی کلیئرنس کو واضح کر دیتی ہے۔
img
آپ بھی اسی طرح تصویر کھینچیں اور DSLR والا لُک گھر بیٹھے پائیں، ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے گا۔
Total Views: 5692

Reviews & Comments