موبائل فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور اینڈرائیڈ فون کی لائف بڑھائیں

img
موبائل فون بھی استعمال کرنا ہے اور چارجنگ پر بھی لگانا ہے، اب موبائل میں بیٹری نہ ہو اور ضروری کام ہو تو چارجنگ پر موبائل کو لگا کر استعمال کرلیتے ہیں، مزے سے یہ سوچے بغیر کہ چارجنگ کے دوران موبائل کا استعمال کرنا کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے اور یہ کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔
ٹیکنالوجی نے اینڈرائیڈ موبائل فونز کے استعمال میں آسانی تو پیدا کردی، مگر اس کے سنگین نقصانات بھی ہیں۔ آج ہماری ویب میں ہم آپ کو اینڈرائیڈ موبائل دورانِ چارجنگ استعمال کرنے کے کچھ مفید مشورے اور احتیاط بتانے جا رہے ہیں جو ہر اینڈرائیڈ فون رکھنے والے کے لئے جاننا لازمی ہے۔
٭ احتیاط اور ضروری تدابیر:
٭ کوور:
موبائل کوور پر ذرا دھیان دیں، آپ کے موبائل کا بیک کوور اگر ربڑ کا ہے تو وہ دورانِ چارجنگ استعمال کے قابل ہے، کیونکہ یہ الٹرا وائلٹ شعاعوں (ایسی تیز شعاعیں جن سے موبائل میں آگ لگ جائے) کو خود میں جذب نہیں ہونے دیتا اور موبائل کو ان تیز شعاعوں سے بھی بچا سکتا ہے جس سے دورانِ چارج موبائل استعمال کرنے سے فون کے پھٹنے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔
٭ میسج:
اگر آپ کو فون چارجنگ کے دوران استعمال کرنا ہے اور بہت ضروری ہے تو آپ صرف اور صرف میسج کی حد تک استعمال کریں، اس سے زیادہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے اور اگر ہاتھ میں ربڑ کے دستانے پہنے جائیں تو یہ اپنے بچاؤ کے لئے سب سے مناسب ترکیب ہیں۔
img
٭ اضافی ایپلی کیشن:
اس دوران موبائل کی ہر غیر ضروری ایپلی کیشن کو بند کردیں، صرف اور صرف ضرورت کی ایپس کو آن رکھیں، اس سے موبائل کی usage پر بھی فرق نہیں پڑے گا اور موبائل کے پھٹنے کا خدشہ بھی کم ہے۔
٭ ویڈیو نہ بنائیں:
اگر آپ کا موبائل چارجنگ پر ہے تو احتیاط کریں کہ اس میں ویڈیو کبھی نہ بنائیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ ویڈیو بناتے وقت موبائل زیادہ بیٹری کو استعمال کرتا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کرتا ہے کہ موبائل جلد ہی پھٹ جائے گا۔
٭ اپ ڈیٹ:
دورانِ چارجنگ موبائل کو ہرگز اپ ڈیٹ نہ کریں، اکثر لوگ سمجھتے ہیں ایسے ان کا فائدہ ہوگا کہ جب موبائل استعمال کے لئے اٹھائیں گے تو بیٹری بھی پوری ہوگی اور موبائل اپ ڈیٹ بھی، البتہ یہ ایک ایسا عمل ہے جو دورانِ چارج موبائل کے تمام فنکشنز functions کو آن رکھتا ہے، جس سے موبائل کے پروسیسر processor کی رفتار میں بھی کمی ہوتی ہے اور خراب بھی ہوسکتا ہے۔
img
 ٭ فون کال:
چارجنگ کے دوران آپ فون کال پر بات کرنے سے پرہیز کریں، یہ کام تو ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے بڑے مسئلے ہوسکتے ہیں، فون پھٹ گیا تو موبائل کے نقصان کے ساتھ ہاتھ کو تو نقصان ہوگا ہی ہوگا ساتھ ہی آپ کے کان اور دماغ کو بھی نقصان پہنچے گا، چونکہ فون پر بات کرتے ہوئے موبائل کو آپ کان اور چہرے کے پا کرتے ہیں جس کی وجہ سے چہرہ بھی متاثر ہوتا ہے، لہٰذا فون کال پر بات ہر گز نہ کریں۔
نوٹ:
صارفین موبائل فون کبھی نہیں پھٹتا، بلکہ اس کی بیٹری پھٹ جاتی ہے، اکثر لوگوں کو تو یہ بات ہی معلوم نہیں چونکہ بظاہر دکھنے میں موبائل پھٹتا ہے، لیکن زیادہ نقصان بیٹری کو ہوتا ہے، اسی وجہ سے موبائل کے فیچرز اور ایپلی کیشنز کو کم سے کم استعمال کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔
آپ کو یہ موبائل ٹپس کیسی لگیں؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے لازمی بتائیے گا۔
Total Views: 3762

Reviews & Comments