ویوو Y33s سمارٹ فون جلد پاکستان میں متعارف کروایا جائے گا

img
ویوو نے خاص طور پر نوجوانوں کے لیے دستیاب اپنی Yسیریز میں جدید ترین سمارٹ فون Y33s متعارف کرنے کا اعلان کردیا، 28 ستمبر 2021 سے پری بکنگ کے لیے دستیاب ہوگا
عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے آج خاص طور پر نوجوانوں کے لیے دستیاب اپنی Yسیریز میں نیا اور جدید ترین سمارٹ فون Y33s پاکیستان میں متعارف کرنے کی تصدیق کردی۔ صارفین کو ارزاں قیمت میں بہترین فیچرز فراہم کرنے کے لیے ویوو کی Y سیریز میں یہ جدید اضافہ پاور فل کیمرے، لمبی بیٹری اور ایکسٹینڈیڈ ٭RAM 2.0 کے ساتھ آۓ گا۔
ویوو Y33s ہر قسم کی روشنی میں الٹرا کلییر اور تفصیلی فوٹوگرافی فراہم کرنے کے لیے٭50 میگا پکسل ریئر کیمرہ کے ہمراہ دو اضافی کیمرے اور ہائی ڈیفینیشن فوٹو گرافی کے لیے خاص سینسر سے مزین ہے۔ اس کا ڈوئل۔ ٹون سٹیپ ڈیزائن ویوو کی پہچان ہے اور یہ جدید لیئرڈ ڈیزائن ریئر کیمرہ کو دلکش اور پریمیم بناتا ہے۔
صارفین کو فیشن میں سب سے آگے رکھنے کے لیے Y33s کی 5000mAh کی بڑی بیٹری کو محض 8.0 ملی میٹر کے ٹرینڈی سلم ڈیزائن میں خوبصورتی سے پیک کیا گیا ہے۔ مزید برآں اس کا 18W فاسٹ چارج موبائل کو منٹوں میں مکمل چارج کر دیتا ہے۔
ویوو Y33sمیں موجود ایکسٹینڈیڈ ٭RAM 2.0 کی بدولت ایک ہی وقت میں مختلف ایپس کو برق رفتاری سے چلایا جاسکتا ہے ۔
غیر معمولی پرفارمینس اور ایک خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ ویوو Y33s ایک بہترین پیشکش ہے ۔ پاکستان میں یہ سمارٹ فون دو جازب نظر رنگوں مرر بلیک اور مڈ ڈے ڈریم میں 28 ستمبر 2021 کو پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا۔
Total Views: 5129

Reviews & Comments