TECNO Mobile کی جانب سے پاکستان میں Camon 18 سیریز متعارف

img
ٹیکنو کی جانب سے پاکستان میں اپنا پہلا گیمبل کیمرہ فون لانچ کر دیا گیاہے۔نئی لانچ کی گئی Camon 18سیریز میں تین فونز، Camon 18پریمئر ، Camon 18Pاور Camon 18tپر مشتمل ہے۔یہ فون آن لائن اور آف لائن دونوں مارکیٹوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
سیریز کا پریمیم ڈیوائس، Camon 18پریمئر کی قیمت55,999 روپے رکھی گئی ہے۔جو گیمبل کیمرہ،x 60گہائپر زوم، 120Hz AMOLED ڈسپلے، 32میگا پکسل فرنٹ اور 64 میگا پکسل بیک کیمرہ8+256GB اسٹوریج، اور G96 MediaTek Helio پروسیسر سے آراستہ ہے۔
img
Camon 18Pکئی شاندار خصوصیات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ،34,999 روپے کی قیمت میں اس میں G96 پروسیسر، 8+128 اسٹوریج، 16میگا پکسل فرنٹ اور 48 میگا پکسل بیک کیمرہ، اور 120ہرٹز FHD ڈسپلے شامل ہیں۔جبکہ سیریز کے آخری فون، Camon 18tکی قیمت صرف 28,999 روپے ہے اور یہ G85 پروسیسر، 4+128 گیگا بائیٹس اسٹوریج،اور 1080 فل HD ڈسپلے کے ساتھ فرنٹ اور بیک دونوں جانب 48 میگا پکسل کیمروں کے ساتھ آتا ہے۔
ٹیکنو موبائل پاکستان کےCEOکیلون زینگ نے اس موقع پر بے حد مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے مزیدبتایا کہ "ہم پاکستان میں اپنا پہلا گیمبل کیمرہ فون متعارف کرانے پر انتہائی خوش ہیں۔
img
کیمون 18 پریمیئر اپنی مستحکم اور ہموار ترین تصویر کشی کے ساتھ پیشہ ورانہ ویڈیو گرافروں کے لیے گیم چینجر ثابت ہونے جا رہا ہے۔یہ سیریز شاندار کیمرہ لینز اور ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لیس ہے تاکہ صارف کو پیشہ ورانہ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔جیسا کہ TECNO کا عزم اپنے صارفین کے لیے سب سے بہترین کی فراہمی ہے اورہم اپنے مقامی صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔
Total Views: 3171

Reviews & Comments