ویوو کے V23e کا 256GB ورژن اب پاکستان میں دستیاب

img
ویوو کے V23e کا 256GB ورژن اب پاکستان میں دستیاب، 50 میگا پکزل آٹو فوکس پورٹریٹ سیلفی اور دلکش ڈیزائن
ویوو کا نیاV23e (256GB) بہترین فرنٹ کیمرہ کی خصوصیات کے ساتھ 11 جنوری 2022 سے پاکستان میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔صارفین کو زبردست تجربہ فراہم کرنے کے لیے حال ہی میں لانچ کیا گیا یہ اسمارٹ فون کیمرہ کے بہترین فیچرز جیسے کہ 50MP AF Portrait Selfie فرنٹ کیمرہ اور دیگر پورٹریٹ موڈزکے ساتھ آتا ہے۔
جدید V23e سیلفی کے شوقین افراد کے لیے ایکبہترین تحفہ ہے، جس میں50MP AF Portrait Selfie فرنٹ کیمرہکے ساتھ AI ایکسٹریم نائٹ پورٹریٹ اور ملٹی اسٹائل پورٹریٹ شامل ہیں تاکہ کسی بھی وقت صاف اور واضح سیلفی لی جاسکے۔ یہ ڈبل ایکسپوژر موڈ، اپگریڈڈ ڈوئل ویو ویڈیو اور سٹیڈیفیس سیلفی ویڈیو کے ذریعےفوٹوگرافی کے تجربے کو مزید بہتر بناتا ہے۔ مزید برآں، یہ ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہے جس میں 64MP نائٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔
محض7.36mm*کی موٹائی کے ساتھ نیا V23e انتہائی پتلا اور وزن میں ہلکا ہے۔ یہ سمارٹ فونAG گلاس ڈیزائن کے ہمراہ دو دلکش رنگوں Moonlight Shadow اور Sunshine Coastمیں آتا ہے۔
صارفین کو بہترین فیچرز مہیا کرنے کی ویوو کی روایت کو جاری رکھتے ہوئےیہ سمارٹ فون 44W FlashCharge ٹیکنولوجی رکھتا ہے۔مزید براں اس میں8GB+4GB Extended RAM 2.0 کی سہولت موجود ہے جس کی مدد سے 4GB میموری بطور RAM استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس طرح یہ صارفین کی اسٹوریج کی تمام مشکلات کو حل کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی سست روی نہیں دکھاتا۔۔
طاقتور کارکردگی اور دلکش ڈیزائن کے ساتھ ویوو V23e تکنیکی ترقی اور فیشن کو یکجا کرتے ہوئےصارفین کو بہترین تجربہ مہیا کرتا ہے۔
قیمت اور دستیابی:
جدید ترین ویوو V23e کو پاکستان میں 4 جنوری 2022 کو دو سٹوریج ویریئنٹس(256GBاور (128GBکے ساتھمتعارف کروایا گیا تھا۔ V23e کا 256GBورژن اب پاکستان بھر میں صرف 59,999 روپے کی قیمت میں خریداری کے لیے دستیاب ہے جبکہ صارفین128GB ورژنکی پری بُکنگ اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے کروا سکتے ہیں۔
ویوو V23e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیزتمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V23e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے)انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریںhttps://www.vivo.com/pk/products/v23e
Total Views: 3092

Reviews & Comments