ویوو نے عالمی نمبر ون کرکٹر، بابر اعظم کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا

img
ویوو نے پاکستان میں اپنے نئے فلیگ شپ سمارٹ فون V23 5G کی تشہیر کے لیے بابراعظم کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے
عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز اور پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب ویوو کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر ہونگے۔ وی سیریز کے حوالے سے ویوو نے پہلے بھی پاکستان کے نمایاں ستاروں کے ساتھ کام کیا ہےاور بابر اعظم بھی ویوو کے جلد آنے والے فون V23 5G کی تشہیری مہم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔
کرکٹ کے حوالے سے بابر اعظم کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں، وہ اس وقت کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اول درجہ پر فائز ہیں اور پاکستان میں نوجوانوں کے ہر دل عزیز ہیں۔ بطور برانڈ ویوو بھی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے اور بابر کے ساتھ شراکت داری کے بعد اب اسے پاکستان میں مزید پزیرائی ملے گی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ "مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں نے بطور برانڈ ایمبیسیڈر ویوو جیسے جدت پسند برانڈ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ مجھے ہمیشہ سے ویوو کی صارفین کے لیے نت نئی ٹیکنالوجی لانے کی جہت سے لگاؤرہا ہے اور میں اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کے مجھے پاکستان میں نوجوانوں کے من پسند برانڈ کی نمائیندگی کا موقع ملا ہے۔
پاکستان میں ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی، محمدزہیر چوہان نے اس شراکت داری کے حوالے سے بتایا کہ "ویوو نے بطور برانڈ ہمیشہ سے Benfen کے فلسفہ کی پیروی کی ہے، جس کے مطلب ہے کہ تمام درست کام کرنا اور کام درست طریقہ سے کرنا۔ ویوو نے اپنے کاروبار کے ہر پہلو میں اسی فلسفے کو سمویا ہے اور مقامی تہذیب و تمدن و صارفین کی پسند کو مدنظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کے ٹیلنٹ کی قدر کی ہے۔ ہم نے ہمیشہ صارفین کے لیے جدید ٹیکنالوجی، اعلی ڈیزائن اور برترپرفارمنس کے حامل سمارٹ فونز متعارف کروائے ہیں۔ اسی طرح بابر اعظم نے بھی ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی اورکرکٹ کے جنون کے ذریعے نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بابر اور ویوو کا یہ ساتھ ہمارے صارفین کو بہت پسند آئے گا۔ "
ویوو کا جلد آنے والا V23 5G سمارٹ فون ایک اعلی معیار کی کیمرہ ٹیکنالوجی سے مزین ہے، اسکا دلکش ڈیزائن اور رنگ بدلنے والی ٹیکنالوجی اسے اب تک کے تمام سمارٹ فونز سے ممتاز بناتے ہیں۔
Total Views: 2419

Reviews & Comments