ٹیکنو کی جانب سے سپارک 8C متعارف، تمام مارکیٹوں میں دستیاب

img
پاکستان کی نامور موبائل کمپنی ٹیکنو کی جانب سے اپنی مقبول ترین سپارک سیریز میں ایک اور جدید اسمارٹ فون کا اضافہ کرتے ہوئے، سپارک 8C کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔
سپارک سیریز کو پاکستانی مارکیٹ میں خاص مقبولیت حاصل ہے، اور سپارک 8C بھی اپنی طرز کا ایک شاندار اسمارٹ فون ہے۔
سپارک 8C میں جدید ڈیزائن کو مزید دلکش انداز سے مزین کیا گیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 90Hz کا ڈسپلے اور 5000mAh کی بیٹری بھی شامل ہے۔ لیکن ٹیکنالوجی کو بہترین انداز میں بروئے کار لاتے ہوتے Memory Fusion کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ جس کی مدد سے RAM میں3GB کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
img
3+64 والا اسمارٹ فون19499 اور 4+128 والا اسمارٹ فون 23999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔
Total Views: 3736

Reviews & Comments