موبائل بیک کور سے بیٹری خراب ہو سکتی ہے۔۔ موبائل فون کور کے 4 ایسے نقصانات جو آپ نے سوچے بھی نہیں ہوں گے

img
سوشل میڈیا پر موبائل فونز کے ڈیزائنز اور نئے بیک کور سے متعلق معلومات موجود ہوتی ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہی بیک کور کے کئی نقصانات ہوتے ہیں، جو کہ موبائل فون کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام آج اسی حوالے سے آپ کو بتائے گی، عام طور پر موبائل فونز کو صارفین مختلف وجوہات کی بنا پر استعمال کرتے ہیں۔
کوئی بیک کور کو موبائل کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے تو کوئی موبائل کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے، تو کوئی اسکریچز سے بچانے کے لیے بیک کور کا استعمال کرتا ہے۔
لیکن جب آپ بیک کور کو استعمال کرتے ہیں صارف کے موبائل فون سے نکلنے والی ہیٹ یا گرمی بیک کور ہونے کی وجہ سے واپس موبائل کی طرف آ جاتی ہے، یعنی اس ہیٹ کا انخلاء صحیح طرح نہیں ہو پاتا ہے۔
چونکہ بیک کور عام طور پر ربڑ کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہیٹ کم ہونے کے بجائے پریشر بننا شروع ہو جاتا ہے۔ بیک کور رکھنے کی وجہ سے سب سے پہلا نقصان موبائل فون کی پرفامنس پر پڑتا ہے یعنی موبائل فون کی پرمانس گرتی جاتی ہے۔
img
دوسرا بڑا نقصان یہ ہے کہ موبائل کے تمام پارٹس متاثر ہوتے ہیں خاص کر موبائل فون کی بیٹری۔ چونکہ ہیٹ کا اثر بیٹری پر زیادہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بیٹری کی لائف ٹائم متاثر ہوتی ہے۔
تیسرا نقصان یہ ہوتا ہے کہ موبائل فون سگنلز کو صحیح طرح کیچ نہیں کر پاتا ہے۔ چونکہ اینٹینا بیک سائیڈ پر ہوتا ہے جو کہ کیسنگ کے پچھلے حصے میں چھپا دیے جاتے ہیں۔ بیک کور لگنے کی وجہ سے ان اینٹینا کو کام کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک اور نقصان یہ بھی ہے کہ وائی فائی کو قبول کرنے والا ریسیور بھی کسینگ کے اندر پیچھے کی طرف ہوتا ہے، بیک کور کی وجہ سے وائی فائی سگنلز کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ تمام نقصانات وہ ہیں جو کہ عمومی ہیں اور ان سے بچا جا سکتا ہے، بشرط یہ کہ ان کے بارے میں صحیح معلومات موجود ہوں اور صارف ان پر دھیان دے۔
Total Views: 7877

Reviews & Comments