ایسے افراد کی ہڈیاں نہیں ٹوٹتیں، انسانی جسم سے متعلق 6 راز جن کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سوچا ہوگا

image
 
سائنس کی بےپناہ ترقی کے باوجود، جسم کے ابھی بھی کئی حصے ایسے ہیں جنہیں ہم دریافت کر رہے ہیں، جیسے تھوک پیدا کرنے والے اعضاء جن پر حال ہی میں غور کیا گیا تھا۔ انسانی جسم کی بے شمار خصوصیات ہیں جو کہ بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ ہمارے جسم واقعی منفرد ہیں۔
 
A split uvula
گوشت کا وہ ٹکڑا جو ہمارے گلے کے پچھلے حصے میں لٹکتا ہے اسے uvula کہا جاتا ہے اور یہ کھانے پینے میں ہماری مدد کرنے کے حوالے سے اہم کام سرانجام دیتا ہے- تاہم دنیا کے 2 فیصد لوگوں کے منہ کانٹے دار یا پھٹے ہوئے کی مانند uvula بھی پایا جاتا ہے جسے bifid uvula کہا جاتا ہے- یہ ایک نایاب طبی حالت ہے جو اکثر موروثی ہوتی ہے- اس طبی حالت کے نتیجے میں بولنے اور کھانا ہضم کرنے میں دشواری پیدا ہوسکتی ہے- زیادہ شدت کی صورت میں اس کی سرجری بھی جاتی ہے-
image
 
Extra taste buds
کچھ لوگ عام لوگوں کے مقابلے میں مختلف ذائقے پہچاننے والی حس کی زیادہ تعداد کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور انہیں supertasters کہا جاتا ہے۔ اس صلاحیت کے ساتھ پیدا ہونے والے افراد کافی، چاکلیٹ، بروکولی وغیرہ جیسے کھانوں میں کڑوے ذائقوں کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ تقریباً 25 فصید آبادی اس صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوتی ہے، اور خواتین کے مردوں کے مقابلے میں supertasters ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
image
 
Fingers and toes without nails
یقیناً اپنی ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کو ناخن کے بغیر تصور کرنا انتہائی خوفناک ہے لیکن دنیا میں کچھ لوگ واقعی ایسے ہیں جو بغیر ناخنوں کے پیدا ہوتے ہیں- Anonychia congenita ایک غیر معمولی طبی حالت ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص انگلیوں اور پیروں کے ناخنوں کے بغیر پیدا ہوتا ہے۔ تاہم، یہ حالت ان کی صحت پر کسی بھی طرح سے اثر انداز نہیں ہوتی، اور بعض اوقات صرف انگلیوں کے کچھ ناخن یا پیروں کے ناخن غائب ہوتے ہیں۔
image
 
Unbreakable bones
لوگوں کی ایک بہت کم تعداد میں انتہائی گھنی ہڈیاں ہوتی ہیں۔ یہ جینیاتی تبدیلی، جسے LRP5 کہا جاتا ہے، 1994 میں ایک شخص کے کار حادثے میں بغیر کسی زخم کے زندہ بچ جانے کے بعد دریافت ہوئی۔ اس حالت میں مبتلا افراد کی ہڈیاں آسانی سے نہیں ٹوٹتیں دوسرے معنوں میں یوں کہہ لیں کہ عام افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ مظبوط ہوتی ہیں-
image
 
A small hole near the ear
انسانی جسم سے متعلق ایک چیز جو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے وہ کان کے قریب ایک چھوٹا سا سوراخ ہے۔ اسے preauricular pit کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ زیادہ تر بےضرر ہوتا ہے جبکہ اس کا کوئی خاص مقصد بھی واضح نہیں ہوتا-
image
 
Seeing more colors
ٹیٹرا کرومیسی ایک ایسی طبی حالت ہے جس میں مبتلا افراد میں اضافی رنگ دیکھنے کی نادر صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ ہم سب کی آنکھوں میں فوٹو ریسیپٹرز ہوتے ہیں جو روشنی اور رنگ دیکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ اوسط فرد صرف 3 فوٹو ریسیپٹرز کے ذریعے رنگ دیکھ سکتا ہے، یعنی نیلے، سبز اور سرخ لیکن مذکورہ حالت میں مبتلا لوگ 4 کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ خواتین میں اس طبی حالت کا زیادہ امکان ہوتا ہے، اور ان میں سے تقریباً 12 فیصد میں یہ اضافی خصوصیت موجود ہوتی ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: