چور خود فون واپس دے کر جائے گا۔۔ چھینا ہوا موبائل کی لوکیشن معلوم کرنے کے 3 آسان طریقے، جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں

img
موبائل فون صارفین کو ایک سب سے بڑا خطرہ یہی ہوتا ہے کہ کہیں ان کا موبائل فون چوری نہ ہو جائے، ڈکیت جب کبھی آتے ہیں، تو ان کی نگاہیں صارف کے موبائل فون پر ہی ہوتی ہیں۔
آج آپ کو چند ایسے ہی طریقے بتائیں گے، جس سے آپ کا موبائل فون واپس آپ کو مل سکتا ہے۔
HammarSercity Application گوگل ایپیلیکیشن پر موجود یہ ایپ آپ کو مدد فراہم کر سکتی ہے، اس ایپ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ڈکیت فون چوری کر کے آپ کا موبائل اس وجہ سے آف کرنا چاہ رہا ہوگا کہ کہیں لوکیشن نہ چلی جائے، آف کرتے وقت ڈکیت کی تصویر بھی کھنچ جائے گی، جبکہ لوکیشن بھی موصول ہو جائے گی۔
img
اس سب میں اہم بات یہ بھی ہے کہ ایمرجنسی رابطے کے طور پر آپ نے اس شخص کا نمبر اور نام ڈالنا ہے، جس کے پاس ڈکیت کی تصویر اور لوکیش موصول ہو سکتی ہے، ایمرجنسی میں اس شخص کے پاس لوکیشن موصول ہو جائے گی۔
دوسری جانب صارف فیک شٹ ڈاؤن کے آپشن پر بھی کلک کر سکتا ہے، جس سے وہ چور بے وقوف بن جائے گا، اسے لگے گا کہ فون آف ہو رہا ہے، مگر دراصل اس کی تصویر بن جائے گی۔
جبکہ اگر آپ کے چوری شدہ فون میں جی میل آئی ڈی کھلی ہے، تو آپ اسی جی میل آئی ڈی کو دوسرے موبائل فون میں کھول لیں، اور پھر Find My Device پر سرچ کریں، جس سے آپ کے فون کی Exact Location مل جائے گی۔
اور اگر آپ چاہتے ہیں، کہ آپ کا فون جس کسی کے پاس بھی ہے وہ واپس لوٹا دے، تو Secure Device نامی ویب سائٹ پر جا کر اپنا نمبر ڈالیں- اور جو میسج لکھنا چاہ رہے ہیں، وہ ٹائپ کر کے سینڈ کر دیں۔اس طرح یہ میسج اس شخص تک پہنچ جائے گا، جس کے پاس آپ کو موبائل فون ہے۔
جبکہ آپ کی لوکیشن آپ کی جی میل آئی ڈی پر بھی ہر وقت شو ہوتی رہے گی، اسے آن کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی جی میل آئی ڈی میں جائیں اور پھر گوگل میپ پر جائیں اور پروفائل پر کلک کریں۔
img
جس کے بعد لوکیشن شئیرنگ آپشن پر کلک کریں، جس کے بعد آپ کے پاس دو آپشن آئیں گے، پہلا For 1 hour اور دوسرا Until You Turn This Off آپ نے دوسرے آپشن پر کلک کرنا ہوگا پھر جس کو بھیجنا ہے اسے بھیج دیں، آپ کا فون جہاں کہیں بھی ہوگا، اس کی لوکیشن آپ تک موصول ہوتی رہے گی۔
Total Views: 1993

Reviews & Comments