آخری تحریر۔(اب یہاں کوئی نہیں آئے گا)۔

محترم دُوستوں السلامُ علیکم۔

انٹرنیٹ کی دُنیا میں میری پیدائش کو آج چار برس مکمل ہُوگئے۔ میں مختلف ویب سائٹس پر لکھنے کو ایک عبادت سمجھ کر انجام دیتا رہا۔ لیکن اِن چار برس کی زندگی میں جتنے بھی لُوگ مجھے مِلتے رہے۔ وُہ صرف میری حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ اُور میرے کام کو سراہتے رہے۔ کسی ایک نے بھی یہ کوشش نہیں کی۔ کہ وُہ مجھ سے سرذد ہُونے والی غلطیوں کی طرف بھی اِشارہ کرے۔ اُور اس طرح خُوش فہمی کا یہ بیکار سفر جاری رہا۔

لیکن آج کسی کو میرے حال پر رحم آگیا۔ اُور اُس نے مہربانی فرماتے ہُوئے ایک آئینہ میرے سامنے رکھ دِیا۔ جسکی بدولت اِس برقی انٹرنیٹ کی دُنیا میں اپنا چہرہ میں نے پہلی مرتبہ دیکھا۔ جو کہ انتہائی کریہہ اُور بدصورت تھا۔ مجھے آج پہلی مرتبہ اِحساس ہُوا کہ میری تحریریں صرف آپکے چہرے پر مسکراہٹ ہی نہیں بکھیرتیں۔ بلکہ کچھ لوگوں کے آبگینہ دِل کو زخمی بھی کرتی ہیں۔ اُور میری باتیں صرف زخموں پر مرہم نہیں رکھتیں۔ بلکہ بعض لوگوں کے زخموں کو تازہ بھی کردیتی ہیں۔ جسکی وجہ سے اُن کے دِل کرچیوں کی مانند بکھر بکھر جاتے ہیں۔ اُور آنکھیں بھیگ بھیگ جاتی ہیں۔

اُور دِلوں کو تُوڑنا تو گناہِ کبیرہ ہُوتا ہے نا۔ یہی سُوچ سوچ کر کئی گھنٹوں سے میری آنکھوں سے آنسوٗ رَواں ہیں۔ اُور دِل پر ایک عجیب سی بے قراری طاری ہے۔ کہ چاہے لاکھ لوگوں کو میری تحریروں سے قرار آتا ہُو۔ لیکن اگر میری ایک بات سے بھی کسی کا دِل ٹوٹ گیا۔ تو کل بروزِ محشر اپنے خالق کو کیا مُنہ دِکھاوٗں گا۔

لِہذا میں نے رات کے اِس پہر ،، جب کہ یہ ختم ہُونے کو ہے۔۔۔۔ میں نے ایک فیصلہ کیا ہے۔ کہ،، میں آئندہ کسی بھی ویب سائٹ، شوشل میڈیا اُور اپنے بلاگ پر کچھ نہیں لکھوں گا۔ مطلب یہ کہ انٹرنیٹ کی اِس چکا چوند زندگی کو خیر باد کہہ رَہا ہُوں۔۔۔ میرے پڑھنے والوں یا دیگر لکھنے والوں یا کسی ویب سائٹ کی انتظامیہ کا اگر میری کسی بھی تحریر یا کسی بھی بات سے دِل آزاری ہُوئی ہُو۔ تو میں ہاتھ جوڑ کر معافی کا خُواستگار ہُوں۔ اُور مجھے قوی اُمید ہے کہ آپ سب اللہ کریم کی رضا کی خاطر میری تمام کوتاہیوں کو معاف فرمادیں گے۔

روحانی مسائل کے شکار اسلامی بھائی اُور اسلامی بہنیں اگر مناسب سمجھیں۔ تو افتخار الحسن رضوی بھائی سے اپنے مسائل کے حل کیلئے رجوع فرمالیں۔ میری دُعا ہے کہ اللہ کریم اپنے خاص فضل و کرم سے وہی نفع اِنکے توسط سے آپ تک پُہنچا دے گا۔ چونکہ میں اپنا موبائیل رابطہ بھی ختم کررہا ہُوں اسلئے برائے مہربانی کال کی زحمت بھی نہ فرمائیں۔ اُور نہ ہی مجھ بدکار و گنہگار کو دوبارہ اِس دلدل میں کھینچنے کی کوشش کریں۔

اُمید ہے آپ سب مجھے معاف فرمادیں گے۔

یارب العالمین میں نے قلمی زندگی میں جتنی بھی غلطیاں کی ہیں۔ اُن سب کو اپنے مدنی حبیب ﷺ کے طفیل معاف فرمادے۔ اُور جو بھی احباب قلبی رنج کی وجہ سے مجھ سے ناراض ہیں۔ اُن کے قُلوب کو میری جانب سے پاک کردے۔ اُور اُن سب کو مجھ سے راضی فرمادے اُور جو احباب مجھ سے محبت رکھتے ہیں۔ اُنکو اپنی بارگاہ میں قبول فرماتے ہُوئے۔ اپنی راہ کا مسافر بنالے۔

آمین آمین آمین۔ بجاہِ الالنبی الامین وصلی اللہ تعالی علیہ و آلہ واصحابہ و ازواجہ و اولیائے اُمتہ اجمعین۔
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1153097 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More