کرامت اعلیٰ حضرت

کرامتِ اعلٰی حضرت (رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ)

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مولانا شاہ احمد رضا علیہ الرحمتہ الرحمٰن ایک بار پیلی بھیت سے بریلی بذریعہ ریل جارہے تھے۔ راستے میں نواب گنج کے اسٹیشن پر ایک دومنٹ کے لئے ریل رکی، مغرب کا وقت ہوچکا تھا آپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ نماز کے لئے پلیٹ فارم پر اترے ساتھی پریشان تھے کہ ریل چلی جائے گی تو کیا ہوگا۔ لیکن آپ نے اطمینان سے اذان دلوا کر جماعت سے نماز شروع کردی، ادھر ڈرائیور انجن چلاتا ہے لیکن ریل نہیں چلتی انجن اچھلتا اور پٹری پر گرتا ہے۔ ٹی ٹی اسٹیشن ماسٹر وغیرہ سب جمع ہوگئے۔ ڈرائیور نے بتایا کہ انجن میں کوئی خرابی نہیں ہے، اچانک ایک پنڈت جی چیخ اٹھے کہ وہ دیکھو کوئی درویش نماز پڑھ رہا ہے۔ شاید ریل اسی وجہ سے نہیں چلتی۔ پھر کیا تھا اعلیٰ حضرت کے گرد لوگوں کا ہجوم ہوگیا آپ نے اطمینان سے نماز سے فارغ ہو کر جیسے ہی ساتھیوں کے ساتھ ریل میں سوار ہوئے تو ریل چل پڑی۔ سچ ہے جو اللہ کا ہوجاتا ہے کائنات اسی کی ہوجاتی ہے۔

اے بریلی میرا باغ جنت ہے تو
یعنی جلوہ گاہ اعلیٰ حضرت ہے تو
بالیقیں مرکز اہلسنت ہے تو
یہ تیری مرکزیت سلامت رہے
Abu Haroon Attari
About the Author: Abu Haroon Attari Read More Articles by Abu Haroon Attari: 2 Articles with 6109 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.