مصر کے چند انوکھے اور دلچسپ پہلو

مصر کی تاریخ٬ تہذیب و تمدن اور ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے- ہم اکثر مصر میں واقع اہرام اور دریائے نیل کے بارے تو سنتے ہی رہتے ہیں لیکن یہ قدیم ملک میں اس کے علاوہ بھی اور بہت سے دلچسپ اور انوکھے حقائق کا مالک ہے- اور آج کے آرٹیکل میں مصر کے چند ایسے ہی انوکھے پہلوؤں کا ذکر کریں گے-
 

image
مصر کو دنیا کی سب سے بڑی عرب آبادی والا ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے-
 
image
مصر جسے انگریزی زبان میں Egypt کہا جاتا ہے کا مکمل نام Arab Republic of Egypt ہے-
 
image
مصر کی 90 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے جبکہ 9 فیصد Coptic اور صرف 1 فیصد عیسائی ہیں-
 
image
مصر میں فرعون Pepi II کا دورِ حکومت تاریخ کا سب سے طویل ترین دورِ حکومت تھا جو کہ 96 سال پر محیط تھا-
 
image
مصر کا جھنڈا تین ممالک کے جھنڈوں سے مماثلت رکھتا ہے جن میں شام٬ عراق اور یمن شامل ہیں-
 
image
مصر میں مردوں کے حوالے سے خواندگی کی شرح 83 فیصد ہے جبکہ 55 فیصد مصری خواتین پڑھی لکھی ہیں-
 
image
Giza کا مشہور اہرام خوفو بادشاہ کے مدفن کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی تعمیر میں 20 سال کا عرصہ لگا جبکہ اس میں 2 ملین سے زائد بلاکس کا استعمال ہوا-
 
image
قدیم مصریوں کا عقیدہ تھا کہ کسی لاش کو حنوط کرنا مرنے والے کے آخرت کے سفر کو یقینی طور پر محفوظ بناتا ہے-
 
image
قدیم مصری صرف انسانوں کے جسموں کو ہی نہیں بلکہ مختلف جانوروں کی لاشوں کو بھی حنوط کیا کرتے تھے- آثارِ قدیمہ کے ماہرین کو ایک 15 فٹ لمبے مگرمچھ کی حنوط شدہ لاش بھی دریافت ہوچکی ہے-
 
image
قدیم مصری خواتین کو باقی قدیم دنیا کی خواتین کے مقابلے میں زیادہ اور حقوق اور اہمیت حاصل تھی-
 
image
ڈبل روٹی قدیم مصریوں کی اہم غذا جبکہ بئیر ان کا پسندیدہ ترین مشروب تھا-
 
image
قدیم مصریوں کے نزدیک دریائے نیل ایک پراسرار دریا تھا اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ اس کا پانی کہاں سے آتا ہے- اس حقیت سے صرف 150 سال پہلے پردہ اٹھا ہے کہ یہ دریا مشرقی افریقہ سے نکلتا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Egypt has a rich history and its mysterious and exotic locations continue to awe travelers and explorers alike. People flock from all over the world to marvel at the natural beauty and historical sights that Egypt is home to. Here are some Interesting Facts about Egypt.