پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے مشہور بھارتی فنکار

ہم نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھانے والے متعدد پاکستانی فنکاروں کی کامیابیوں کے بارے میں سن رکھا ہے- میرا سے لے کر وینا ملک تک٬ فواد خان سے علی ظفر تک اور صبا قمر سے ماہرہ خان تک مقبول فنکاروں کی ایک طویل فہرست ہے جو بھارت میں کام کر کے پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنے- لیکن کئی ایسے مقبول بھارتی فنکار بھی ہیں جنہوں نے پاکستانی فلموں میں اپنی فنکاری کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ کام ان فنکاروں کے لیے محبت سے بھرپور تجربہ ثابت ہوا ہے-


ونود کھنہ
سال 2007 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم گاڈ فادر میں حال ہی میں انتقال کرجانے والے معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ نے بھی اپنے فنکاری کے جوہر دکھائے تھے- اس فلم کے دیگر اداکاروں میں عتیقہ اوڈھو٬ میرا اور میکائل ذوالفقار جیسے کئی بڑے نام شامل تھے-

image


اوم پوری
اپنے وقت کے مقبول ترین بھارتی فنکار اوم پوری جو اب انتقال کرچکے ہیں پاکستانی مووی ایکشن ان لا میں اپنی اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں- یہ پاکستانی فلم پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینماؤں پر سپر ہٹ رہی- اوم پوری ہمیشہ بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی ستاروں کے حق میں رہے-

image


نصیر الدین شاہ
نصیر الدین شاہ بھارت کی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں- نصیر الدین شاہ 3 پاکستانی فلموں میں کام کرچکے ہیں- زندہ بھاگ٬ خدا کے لیے اور جیون ہاتھی میں یہ قابلِ ذکر کردار ادا کرچکے ہیں-

image


شویتا تیواری
یہ بھارتی ڈراموں کی مقبول ترین فنکارہ ہیں اور سال 2014 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم سلطنت میں اپنے فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں- اس پاکستانی فلم میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں میں جاوید شیخ٬ احسن خان اور سارہ لورین بھی شامل تھیں-

image


پریتی جہانگیانی
بھارتی فلموں کی نامور فنکارہ پریتی جہانگیانی بھی پاکستانی فلم کا حصہ بن چکی ہیں- اور انہوں نے بھی پاکستانی فلم گاڈ فادر میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا- یہ ایک ایسی پاکستانی فلم تھی جس میں بھارتی فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے کام کیا-

image


کرن کھیر
کرن کھیر بالی ووڈ کا ایک اور بڑا اور مقبول ترین نام ہے اور یہ سال 2003 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم خاموش پانی میں کام کرچکی ہیں- کرن کھیر کے مطابق پاکستانی فلم میں کام کرنے ان کے لیے ایک محبت بھرا تجربہ رہا- اس فلم کے لیے لیے انہیں Locarno انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا-

image

کِم شرما
پاکستانی فلم گاڈ فادر میں بھارتی اداکار ونود کھنہ کے ساتھ بھارتی فنکارہ کِم شرما بھی اپنی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں جسے بےپناہ پسند بھی کیا گیا تھا- اس فلم کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی-

image

جونی لیور
جونی لیور کا شمار بھارت کے مقبول ترین اور باصلاحیت مزاحیہ فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی بہترین اداکاری سے فلم دیکھنے والوں کے دل جیت لینے کا ہنر جانتے ہیں- جونی لیور بھی ایک پاکستانی فلم “ “Love Mein Gumm!” میں اپنی فنکاری کا لوہا منوایا تھا- یہ فلم باکس آفس پر قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی-

image

ارباز خان
بھارتی فنکار٬ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ارباز خان بھی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم گاڈ فادر کا حصہ تھے- اس فلم کے پروڈیوسر نے متعدد بھارتی فنکاروں کو اپنی فلم میں شامل کر کے سنیما کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کی کوشش کی-

image

گلشن گروور
اس نام سے کون واقف نہیں٬ گلشن گروور نے بھارتی فلموں میں ولن کا کردار نبھا کر بےپناہ شہرت حاصل کی- گلشن گروور بھی پاک بھارت کی فلم ورثہ میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We hear success stories of various Pakistani celebrities proving their mettle in Bollywood. From Meera to Veena Malik, Fawad Khan to Ali Zafar, Saba Qamar to Mahira Khan; there is a long list of our superstars who made us proud in India. Many might not know, but there are many B-town celebrities who have worked in Pakistani movies and totally loved the experience.