نیلامی میں فروخت ہونے والی مہنگی ترین گاڑیاں٬ حیران کن قیمتیں

گاڑی رکھنے کا شوق تو اکثر افراد میں پایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں اسے خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی- لیکن اگر بات کی جائے مہنگی ترین گاڑیوں کی تو یہ بھی ایک امیرانہ شوق ہے- کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ چند سال قبل دنیا میں 50 سال پرانی گاڑیاں بھی ایک کروڑ ڈالر یا اس سے بھی زائد رقم میں خریدی گئیں ہوں گی؟ جی ہاں یہ اپنے وقت کی مقبول ترین گاڑیاں تھی اور انہیں مختلف نیلامیوں کی صورت میں فروخت کیا گیا جہاں ان کی بولی ایک کروڑ امریکی ڈالر یا کچھ اس سے بھی زائد لگی- آئیے آج ہم آپ کو نیلامی میں فروخت ہونے والی مہنگی ترین گاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہیں-
 

Mercedes-Benz 540K Special Roadster
یہ مرسڈیز بینز کا سال 1937 میں متعارف کروایا جانے والا ماڈل ہے جسے اگست 2011 میں ایک نیلامی کے دوران 9,680,000 امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا- RM Auction نامی گاڑیوں کی اس نیلامی کا انعقاد کلف کے علاقے مونٹریری میں کیا گیا-

image


Ferrari 250 GT SWB
فراری کا یہ ماڈل 1962 میں متعارف کروایا گیا تھا- یہ گاڑی سال 2014 اگست میں منعقد ہونے والے ایک نیلامی میں 9,725,000 امریکی ڈالر کے عوض فروخت کی گئی- اس نیلامی کا انعقاد بھی کلف کے علاقے مونٹریری میں ہوا اور اسے Rick Cole Auction کا نام دیا گیا-

image


Porsche 956
پورشے دنیا کی مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے- پورشے کا یہ 1982 میں متعارف کروایا گیا تھا- یہ گاڑی سال 2015 کے اگست میں مونٹریری میں ہونے والے Gooding & Co Auction کے دوران نیلام کی گئی- اس نیلامی میں یہ گاڑی 10,120,000 امریکی ڈالر میں فروخت کی گئی-

image


Ferrari 275 GTB/4
یہ خوبصورت گاڑی تھی مشہور زمانہ فراری کا ہی ایک ماڈل ہے جو کہ 1967 میں متعارف کروایا گیا تھا- اس گاڑی کو سال 2014 کے اگست میں منعقد ہونے والی نیلامی RM Auction کے دوران 10,175,000 امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا-

image


Duesenberg Model J Murphy Coupe
1931 میں متعارف کروائی جانے والی یہ خوبصورت گاڑی کلف کے Pebble Beach پر منعقد ہونے والی نیلامی جسے Gooding & Co. Auction کے نام سے جانا جاتا ہے کے دوران نیلام کی گئی- اس نیلامی کا انعقاد سال 2011 کے اگست میں کیا گیا جبکہ یہ گاڑی 10,340,000 امریکی ڈالر میں نیلام ہوئی-

image


Ferrari 250 GT SWB California Spider
یہ دلکش گاڑی بھی فراری کا ایک ہی ماڈل ہے جو کہ 1961 میں متعارف کروایا گیا تھا- یہ گاڑی سال 2008 میں اگست میں اٹلی کے علاقے Maranello میں منعقد ہونے والی ایک نیلامی کے دوران 10,894,000 امریکی ڈالر میں فروخت کی گئی- گاڑیوں کی اس نیلامی کا انعقاد RM Auction کے نام سے کیا گیا تھا-

image

Ford GT40 Gulf/Mirage
گاڑیاں تیار کرنے والی مقبول ترین کمپنی فورڈ کا یہ 1968 میں متعارف کروایا جانے والا ایک ماڈل ہے- یہ گاڑی RM Auction کے دوران 11,000,000 امریکی ڈالر میں فروخت کی گئی- اس نیلامی کا انعقاد کلف کے علاقے مونٹریری میں اگست 2012 میں ہوا-

image

Ferrari 250 GT LWB California Spider Competizione
منفرد ڈیزائن کی حامل یہ گاڑی بھی فراری کا 1960 میں متعارف کروایا جانے والا ماڈل ہے- اس گاڑی کو سال 2012 کے اگست میں کلف کے Pebble Beach پر منعقد ہونے والی نیلامی Gooding & Co. Auction کے دوران 11,275,000 امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Have a passion and love for pricey cars? You're hardly alone. American actress Alexandra Paul once famously said, "the cars we drive say a lot about us." Snap CEO Evan Spiegel once said, "cars bring me sheer joy." Brazilian politician Jaimie Lerner exclaimed that "a car is like a mother-in-law. If you let it, it will rule your life." With that in mind, here's a look at some of the most expensive and beautiful cars ever sold at auction.