پراسرار حادثہ٬ شہر کے تمام پرندے غائب اور انسان؟

Armyansk نامی شہر جزیرہ نما Crimea پر واقع ہے جس پر روس قابض ہے اور یہ شہر بھی روس کے ہی زیرِ انتظام ہے- حال ہی میں اس شہر کے ہر قسم کے پرندے اس وقت اچانک اس شہر کو چھوڑ کر چلے گئے جب یہاں ایک پراسرار کیمیائی حادثہ رونما ہوا-

یہ پراسرار کیمیائی حادثہ Crimean Titan plant کے قریب 23 اگست کو پیش آیا جس میں ایک نامعلوم مادہ ماحول میں پھیل گیا اور اس نے ہر شے کا احاطہ کرلیا- اس مادے سے ایک بو بھی ماحول میں شامل ہورہی تھی-
 

image

سوشل میڈیا کو اس شہر کی ان تصاویر نے ہلا کر رکھ دیا جس میں شہر کی ہر عمارت٬ ہر گاڑی یہاں تک ہر پودا اس نامعلوم مادے سے ڈھکا ہوا تھا- تاہم مقامی حکام نے اس معاملے کو کئی روز تک نظر انداز کیے رکھا-

آغاز میں شہریوں کی توجہ اس جانب گئی کہ اچانک شہر بھر کے روایتی پرندے غائب ہوگئے ہیں جس کے بعد چیزیں مزید بری ہونے لگیں- زیادہ تر شہریوں سانس کے مسائل پیش آنے لگے لیکن پھر مقامی حکام اور میڈیا اسے مکمل طور پر نظر انداز کیا-

مقامی حکام عوام کو یہی کہہ کر یقین دلاتی رہی کہ “ کوئی خطرہ نہیں ہے٬ سب کچھ کنٹرول میں ہے٬ ماحول میں آلودگی کی سطح مناسب ہے٬ یہ سب کچھ صحت کے لیے خطرناک نہیں ہے“-

لیکن جب 4 ستمبر کو صورتحال زیادہ بدترین ہوئی تو حکومت کے اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ رہا کہ وہ شہریوں کو شہر سے باہر نکالے- حکام ایک جانب یہ اعلان کرتے رہے کہ شہریوں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور دوسری طرف انہوں نے شہریوں کا انخلا بھی شروع کردیا اور انہیں مختلف کیمپوں میں منتقل کیا جانے لگا-

دو روز میں کئی ہزار افراد کو شہر سے باہر نکالا گیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یہ سب کچھ احتیاطی طور پر کیا جارہا ہے- تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے-

آغاز میں حکام کا Crimean Titan plant کے بارے میں بیان تھا کہ یہ پلانٹ اس سب کا ذمہ دار نہیں ہے اور یہاں سے کسی چیز کا اخراج نہیں ہوا لیکن بعد انہوں نے اسے ہی قصور ٹھہرا دیا- اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس پلانٹ کے قریب acid جھیل ہے جس کے ہخارات ہوا میں شامل ہورہے ہیں- لیکن حتمی طور پر ابھی تک کوئی رائے قائم نہیں ہوسکی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Armyansk, a city on the Russian-occupied Crimea Peninsula, has been left without any kind of birds after a mysterious chemical incident at the nearby Crimean Titan plant. On August 23 – 24, an unknown substance spewed into the atmosphere, covering everything in a rust-like plaque and emanating a foul odor.