گھروں کے صحن سے دریافت ہونے والی ناقابل یقین اشیاﺀ

تصور کریں کہ اگر آپ اپنے گھر کے عقبی صحن میں کسی مقصد کے تحت کھدائی کر رہے ہوں لیکن اس دوران سونے کے سکوں سے بھرا ڈبہ دریافت ہوجائے یا پھر کوئی ایسا بیگ دریافت ہو جس میں لاکھوں ڈالر کی رقم موجود ہو تو آپ کی کیا حالت ہوگی؟ جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ایسے ناقابل یقین واقعات پیش آچکے ہیں- مختلف لوگوں نے جب اپنے گھروں کے عقبی صحن میں کسی اور مقصد کے تحت کھدائی کی یا کروائی تو انہیں ایسی ناقابلِ یقین چیزیں دریافت ہوئیں جن کی موجودگی کا ایک عام انسان تصور بھی نہیں کرسکتا- ایسی ہی چند دریافتوں پر مشتمل ہے آج کا یہ آرٹیکل:
 

image
کیلیفورنیا کے ایک باشندے کو 2011 میں اپنے گھر کے عقبی صحن سے 8.2 پونڈ کے وزن کا حامل سونے کا ایک ٹکڑا دریافت ہوا- اس ٹکڑے کو نیلامی کے ذریعے 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا-
 
image
کرس اور Colleen Otcasek کو گھر کے عقبی صحن میں ایک سوراخ دکھائی دیا لیکن جب انہوں نے اس جگہ کی کھدائی کی تو وہاں سے ایک ایسا کمرہ دریافت ہوا جو کسی کیمیائی حملے سے بچاؤ کے لیے بنایا گیا تھا اور ضرورت کی ہر شے سے آراستہ تھا-
 
image
لاس اینجلس میں گیری جانسن نے انتہائی نایاب وہیل مچھلی کا ڈھانچہ دریافت کیا- ایک اندازے کے مطابق اس ڈھانچے کی تاریخ 14 سے 16 ملین سال پرانی ہے-
 
image
فلوریڈا کے علاقے ملیبورن میں واقع ایک گھر کے نزدیک سے اژدھا دریافت ہوا جس کی لمبائی 9 سے 10 فٹ تھی- یقیناً یہ ایک انتہائی خوفناک بات تھی-
 
image
گزشتہ سال دسمبر میں کیلیفورنیا کے شہر Turlock کے ایک شہری کو اپنے گھر کے عقبی صحن سے لیمور نامی جانور دریافت ہوا- یہ جانور عام طور پر مڈغاسکر کے جزائر پر پایا جاتا ہے-
 
image
نیو جرسی کے ایک گھر کے عقبی صحن سے گھر کے مالک کو لومڑی کے چھوٹے چھوٹے بچے دریافت ہوئے-
 
image
جولائی 2010 میں Iowa کے علاقے Oskaloosa میں واقع ایک گھر کے عقبی صحن سے اہل خانہ کو لاکھوں سال پرانے جانور mammoth کی ہڈیاں دریافت ہوئیں-
 
image
100 سال پرانی بوتلیں کچھ ایسی دکھائی دیتی تھیں- بیشتر گھروں کے نیچے قدیم ترین اشیا دفن ہیں کیونکہ قدیم دور کے لوگ اپنا کچرا پھینکنے کے بجائے زمین میں دفن کردیا کرتے تھے-
 
image
سال 2011 میں Wayne Sabaj اپنے گھر کے عقبی حصے میں اگائی گوبھی کاٹ رہا تھا کہ اسے وہاں سے ایک نائیلون کا بیگ دریافت ہوا جس میں 150,000 ڈالر کی بھاری رقم موجود تھی-
 
image
ایک آسٹرین باشندہ 2007 میں جب اپنے گھر کے عقبی حصے میں سوئمنگ پول کی تعمیر کے لیے کھدائی کر رہا تھا تو اس دوران اس کے ہاتھ 650 سالہ قدیم خزانہ ہاتھ لگا جو کہ سونے کے زیورات اور پلیٹوں پر مشتمل تھا-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

We've all had fantasies about discovering a priceless item, or maybe just loads of cash or gold, while poking around in our backyards. Don't give up just yet. Below you'll find some people who have discovered some incredibly rare things, from rare fossils to millions of dollars worth of gold.