پانی پر حکومت کرنے والے ناقابلِ یقین سمندری جانور

135 ملین سال قبل ڈائنوسار کو زمین کا حکمران تصور کیا جاتا تھا جس کی وجہ اس کا خوفناک اور ہیبت ناک دکھائی دینا تھا- لیکن شاید آپ اس بات سے واقف نہ ہوں کہ لاکھوں سال قبل دنیا کے سمندروں میں ایسی خوفناک اور ناقابلِ یقین مخلوق بھی پائی جاتی تھیں جو ان ڈائنوسار کو بھی اپنی خوراک بنانے کی صلاحیت رکھتی تھی- آج کے آرٹیکل میں چند ایسی ماضی قدیم کی پانیوں پر حکومت کرنے والے ناقابلِ یقین سمندری جانوروں کا ذکر کریں گے-
 

image

Ichthyosaurs
یہ مچھلی ڈائنو سار کے دور میں پائی جاتی تھی اور اس کی شکل اور تیراکی کا انداز موجودہ دور کی ڈولفن سے مشابہہ تھا- آج کی وہیل کی مانند یہ مچھلی بھی سانس پانی سے باہر آکر ہوا میں لیتی تھی-

image


Shastasaurus
ماضی قدیم میں یہ مچھلی کیلیفورنیا٬ برٹش کولمبیا اور چین کے پانیوں میں پائی جاتی تھی اور اس کی لمبائی 21 میٹر تک ہوا کرتی تھی- ایک وقت میں سے اسے سب سے بڑی سمندری مخلوق ہونے کا اعزاز حاصل تھا-

image


Pliosaur
اس سمندری مخلوق کو اس کی تیراکی کی رفتار کے حوالے سے شہرت حاصل ہے- یہ سمندری جانور 10 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے تیراکی کر سکتا تھا- یوں تو اس کی خوراک مچھلیاں اور دیگر سمندری جانور تھے لیکن چند کیسز میں اس کے معدے سے ڈائنوسار کی باقیات بھی دریافت ہوئیں-

image


Thalassomedon
یہ سمندری مخلوق مونٹانا اور کولوراڈو کے پانیوں میں پائی گئی اور اس کی طویل گردن ہی اس کی پہچان بھی بنی- اس مخلوق نے ایک طویل وقت دنیا میں گزارا ہے-

image


Squalicorax
ماضی کا قصہ بن جانے والی اس مچھلی کی شکل آج کے دور میں پائی جانے والی وائٹ شارک سے مشابہہ تھی- یہ مچھلی شمالی امریکہ٬ یورپ اور شمالی افریقہ کے پانیوں میں پائی جاتی تھی- اس مچھلی کے دانت 21 ملی میٹر تک کی چوڑائی کے مالک ہوا کرتے تھے جس سے یہ ڈائنوسار کی ہڈیاں تک چبا جاتی تھیں-

image


Xiphactinus
مغربی سمندروں میں پائی جانے والی اس مچھلی کا شمار غضب ناک اور خطرناک مچھلیوں میں کیا جاتا تھا- یہ مچھلی 13 فٹ تک لمبی ہوتی تھی اور باآسانی کسی بھی 6 فٹ کی لمبی مچھلی کو بھی اپنی خوراک بنا سکتی تھی-

image

Dakosaurus
اس سمندری مخلوق کو اس کی خاص شکل کے باعث گوڈزیلا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ سمندری مخلوق ایسے ہی پانیوں میں پائی جاتی تھی جہاں آج کے دور کے مگرمچھ پائے جاتے ہیں-

image

Elasmosaurus
یہ سمندری مخلوق plesiosaurs کے نام سے بھی جانی جاتی ہے اور اس کی شہرت کی وجہ اس کی انتہائی لمبی گردن ہے- چونکہ یہ بہت تیز رفتاری سے تیراکی نہیں کرسکتی تھی اس لیے دیگر جانوروں کو اپنی غذا بنانے کے لیے ایک خاص حکمتِ عملی کا استعمال کرتی تھی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever wondered what swam in Earth’s oceans millions of years ago? Things were much different then. Humans weren’t around, so we didn’t have to worry about being devoured by gargantuan monsters swimming in the deep. A big part of North America was covered in water called the Western Interior Seaway, brimming with predatory reptiles.