Surat Al-Insan with Urdu Translation

سورة الإنسان

Para / Chapter
29
Voice
Surah Insan Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بےشک انسان پر زمانے میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے کہ وہ کوئی چیز قابل ذکر نہ تھی ﴿۱﴾ ہم نے انسان کو نطفہٴ مخلوط سے پیدا کیا تاکہ اسے آزمائیں تو ہم نے اس کو سنتا دیکھتا بنایا ﴿۲﴾ (اور) اسے رستہ بھی دکھا دیا۔ (اب) وہ خواہ شکرگزار ہو خواہ ناشکرا ﴿۳﴾ ہم نے کافروں کے لئے زنجیر اور طوق اور دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے ﴿۴﴾ جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی ﴿۵﴾ یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے خدا کے بندے پئیں گے اور اس میں سے (چھوٹی چھوٹی) نہریں نکالیں گے ﴿۶﴾ یہ لوگ نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے جس کی سختی پھیل رہی ہوگی خوف رکھتے ہیں ﴿۷﴾ اور باوجود یہ کہ ان کو خود طعام کی خواہش (اور حاجت) ہے فقیروں اور یتیموں اور قیدیوں کو کھلاتے ہیں ﴿۸﴾ (اور کہتے ہیں کہ) ہم تم کو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہیں۔ نہ تم سے عوض کے خواستگار ہیں نہ شکرگزاری کے (طلبگار) ﴿۹﴾ ہم کو اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے (جو چہروں کو) کریہہ المنظر اور (دلوں کو) سخت (مضطر کر دینے والا) ہے ﴿۱۰﴾ تو خدا ان کو اس دن کی سختی سے بچالے گا اور تازگی اور خوش دلی عنایت فرمائے گا ﴿۱۱﴾ اور ان کے صبر کے بدلے ان کو بہشت (کے باغات) اور ریشم (کے ملبوسات) عطا کرے گا ﴿۱۲﴾ ان میں وہ تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔ وہاں نہ دھوپ (کی حدت) دیکھیں گے نہ سردی کی شدت ﴿۱۳﴾ ان سے (ثمردار شاخیں اور) ان کے سائے قریب ہوں گے اور میوؤں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے ﴿۱۴﴾ خدام) چاندی کے باسن لئے ہوئے ان کے اردگرد پھریں گے اور شیشے کے (نہایت شفاف) گلاس ﴿۱۵﴾ اور شیشے بھی چاندی کے جو ٹھیک اندازے کے مطابق بنائے گئے ہیں ﴿۱۶﴾ اور وہاں ان کو ایسی شراب (بھی) پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی ﴿۱۷﴾ یہ بہشت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے ﴿۱۸﴾ اور ان کے پاس لڑکے آتے جاتے ہوں گے جو ہمیشہ (ایک ہی حالت پر) رہیں گے۔ جب تم ان پر نگاہ ڈالو تو خیال کرو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں ﴿۱۹﴾ اور بہشت میں (جہاں) آنکھ اٹھاؤ گے کثرت سے نعمت اور عظیم (الشان) سلطنت دیکھو گے ﴿۲۰﴾ ان (کے بدنوں) پر دیبا سبز اور اطلس کے کپڑے ہوں گے۔ اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا پروردگار ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا ﴿۲۱﴾ یہ تمہارا صلہ اور تمہاری کوشش (خدا کے ہاں) مقبول ہوئی ﴿۲۲﴾ اے محمد(ﷺ) ہم نے تم پر قرآن آہستہ آہستہ نازل کیا ہے ﴿۲۳﴾ تو اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق صبر کئے رہو اور ان لوگوں میں سے کسی بد عمل اور ناشکرے کا کہا نہ مانو ﴿۲۴﴾ اور صبح وشام اپنے پروردگار کا نام لیتے رہو ﴿۲۵﴾ اور رات کو بڑی رات تک سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو ﴿۲۶﴾ یہ لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہیں اور (قیامت کے) بھاری دن کو پس پشت چھوڑے دیتے ہیں ﴿۲۷﴾ ہم نے ان کو پیدا کیا اور ان کے مقابل کو مضبوط بنایا۔ اور اگر ہم چاہیں تو ان کے بدلے ان ہی کی طرح اور لوگ لے آئیں ﴿۲۸﴾ یہ تو نصیحت ہے۔ جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف پہنچنے کا رستہ اختیار کرے ﴿۲۹﴾ اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر جو خدا کو منظور ہو۔ بےشک خدا جاننے والا حکمت والا ہے ﴿۳۰﴾ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کے لئے اس نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے ﴿۳۱

Browse Surah Insan by Ayat
Reviews & Comments

In 2011, I was in 9 th standard, when I thoroughly learnt this surah. This is one of the heart touching surah
of the Holy Qur’an that must be read by all of the Muslims.

Laila, Madrid Thu 02 Nov, 2017

Surah Insan is in the twenty Ninth para of Holy Quran, many times I listen the recitation of this Surah but this time I also read the translation as well in Urdu language. I understand many things to read this Surah in urdu.

Danish, khi Tue 08 Nov, 2016

My friend suggested me this page and since then I am listening to Surat Al Insan in Arabic and never want to stop it. I am listening to it on repetition and Subhan Allah comes out my mouth on every word.

Iftikhar, khi Fri 03 Jun, 2016

Mashallah very nice sound may Allah bless him and all us muslim. Allhamdulillah

Razia, Karachi Sun 03 Apr, 2016

Subhan Allah ... Allah forgive us.

Sahar , Islamabad Wed 12 Aug, 2015

Masha Allah! The recitation of surah Insan is really able to listen. I listen this surah in hamariweb.com. I also want to download some naats and Hammd from this site but i dont have any idea how i can do it?

moosa , peshawar Sat 21 Jun, 2014

In surah Insan, the meaning of insan is human. Allah describe how to make Human and in the other verses Allah describe us about fire of touq (i think is a fire of a hell).

esha, hyderabad Mon 16 Jun, 2014

Yesterday I recite Surah-e-Insaan in the Holy Quran with translation. I like the translation of this surah in which Allah tell us about how to develop human from Hazrat Aadam (A.S).

ahmad, karachi Fri 13 Jun, 2014
Listen Surah Al-Insan with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Al-Insan mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Al-Insan in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Al-Insan with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB