Surah Jinn with Urdu Translation

سورة الجن

Para / Chapter
29 (Surah Al-Jinn)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Left
right
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ﴿۱﴾ جو بھلائی کا رستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے ﴿۲﴾ اور یہ کہ ہمارے پروردگار کی عظمت (شان) بہت بڑی ہے اور وہ نہ بیوی رکھتا ہے نہ اولاد ﴿۳﴾ اور یہ کہ ہم میں سے بعض بےوقوف خدا کے بارے میں جھوٹ افتراء کرتا ہے ﴿۴﴾ اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے ﴿۵﴾ اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی ﴿۶﴾ اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا ﴿۷﴾ اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے سے بھرا پایا ﴿۸﴾ اور یہ کہ پہلے ہم وہاں بہت سے مقامات میں (خبریں) سننے کے لئے بیٹھا کرتے تھے۔ اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لئے انگارا تیار پائے ﴿۹﴾ اور یہ کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس سے اہل زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے ﴿۱۰﴾ اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی اور طرح کے۔ ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں ﴿۱۱﴾ اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں (خواہ کہیں ہوں) خدا کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں ﴿۱۲﴾ اور جب ہم نے ہدایت (کی کتاب) سنی اس پر ایمان لے آئے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار پر ایمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے نہ ظلم کا ﴿۱۳﴾ اور یہ کہ ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور بعض (نافرمان) گنہگار ہیں۔ تو جو فرمانبردار ہوئے وہ سیدھے رستے پر چلے ﴿۱۴﴾ اور جو گنہگار ہوئے وہ دوزخ کا ایندھن بنے ﴿۱۵﴾ اور (اے پیغمبر) یہ (بھی ان سے کہہ دو) کہ اگر یہ لوگ سیدھے رستے پر رہتے تو ہم ان کے پینے کو بہت سا پانی دیتے ﴿۱۶﴾ تاکہ اس سے ان کی آزمائش کریں۔ اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا ﴿۱۷﴾ اور یہ کہ مسجدیں (خاص) خدا کی ہیں تو خدا کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو ﴿۱۸﴾ اور جب خدا کے بندے (محمدﷺ) اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے ﴿۱۹﴾ کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا ﴿۲۰﴾ (یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہارے حق میں نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا ﴿۲۱﴾ (یہ بھی) کہہ دو کہ خدا (کے عذاب) سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔ اور میں اس کے سوا کہیں جائے پناہ نہیں دیکھتا ﴿۲۲﴾ ہاں خدا کی طرف سے احکام کا اور اس کے پیغاموں کا پہنچا دینا (ہی) میرے ذمے ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا تو ایسوں کے لئے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے ﴿۲۳﴾ یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ مددگار کس کے کمزور اور شمار کن کا تھوڑا ہے ﴿۲۴﴾ کہہ دو کہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ (عن) قریب (آنے والا ہے) یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کر دی ہے ﴿۲۵﴾ غیب (کی بات) جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا ﴿۲۶﴾ ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے ﴿۲۷﴾ تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے ﴿۲۸

Browse Surah Jinn by Ayat
Reviews & Comments

From the online way I am restating this surah Jinn that mention here with the whole surah tafseer with the every ayat Urdu translation

sufyan, lahore Wed 23 May, 2018

With the help of online way everyone can easily restate the surah Jinn tilawat that provide us now the whole surah tafseer in the Urdu language

wania, Karachi Sat 19 May, 2018

I can easily learn every Qurani Surah from here which helps me really much to reciting
the Surah in the Namaz for making my prayers perfect

Ghazala, Hydrabad Wed 16 May, 2018

This is the great facility for every Muslim who giving us the whole surah Jinn that we easily get restate that form here with the whole Urdu translation

aleena, multan Sun 13 May, 2018

Now I can learn Surah Jinn by the help of these audios which are mentioned here and
the great for me to learn it very easily

Emaan, Lahore Sat 12 May, 2018

learn the Surah Jinn with the very good way where we can easily learn it in the great time we just want for getting the good experience of it

Shan, karachi Mon 07 May, 2018
Surah Jinn is the 72nd Surah of Holy Quran. This Surah was revealed back in Mecca, around 2 B.H. It comprises of 28 Ayat and is merely based on the chapter of Jinn and revolves around their existence in this world. Similar to Angels, Jinn is also spiritual beings who are created by Allah Almighty and are invisible to human eye. In Holy Quran, it is narrated that Jinn is created from a smokeless fire in more than one instance.
Various significance and benefits are attached to the recitation of this Surah. According to Imam Ja’far as-Sadiq (A.S.), those who frequently recite Surah Jinn can come into the protection of Allah Almighty from the evil of Iblees. The one who recites this Surah will be in the company of Holy Prophet (SAW) on the Day of Resurrection. Surah Jinn is also known for providing protection from all sorts of evil actions, evil eye, and wrong intentions of people. It has been said that those who recite Surah Jinn will never face poverty or starvation. Victory in the confrontation will be on your side if you recite this Surah frequently. Safety from Jinn and safety of wealth and other valuables is also guaranteed when you recite this Surah. Debts are also paid off if you have a habit of reciting this Surah.
Listen to Surah Jinn with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Maulana Fateh Muhammad Jalandhari. Hamariweb.com provides full Surah Al-Jinn mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Jinn in mp3 format for computer and mobile devices. Listen to Surah Jinn with Urdu translation of complete Ayaats and Tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB