Surat Al-Ma'arij with Urdu Translation

سورة المعارج

Para / Chapter
29
Voice
Surah Ma'Arij Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا ﴿۱﴾ (یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا ﴿۲﴾ (اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا) ﴿۳﴾ جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا ﴿۴﴾ (تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو ﴿۵﴾ وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے ﴿۶﴾ اور ہماری نظر میں نزدیک ﴿۷﴾ جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا ﴿۸﴾ اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون ﴿۹﴾ اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا ﴿۱۰﴾ ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے ﴿۱۱﴾ اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی ﴿۱۲﴾ اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا ﴿۱۳﴾ اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے ﴿۱۴﴾ (لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے ﴿۱۵﴾ کھال ادھیڑ ڈالنے والی ﴿۱۶﴾ ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا ﴿۱۷﴾ اور (مال )جمع کیا اور بند کر رکھا ﴿۱۸﴾ کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے ﴿۱۹﴾ جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے ﴿۲۰﴾ اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے ﴿۲۱﴾ مگر نماز گزار ﴿۲۲﴾ جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں ﴿۲۳﴾ اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے ﴿۲۴﴾ (یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا ﴿۲۵﴾ اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں ﴿۲۶﴾ اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں ﴿۲۷﴾ بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے ﴿۲۸﴾ اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ﴿۲۹﴾ مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں ﴿۳۰﴾ اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں ﴿۳۱﴾ اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں ﴿۳۲﴾ اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں ﴿۳۳﴾ اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں ﴿۳۴﴾ یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے ﴿۳۵﴾ تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں ﴿۳۶﴾ اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں) ﴿۳۷﴾ کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا ﴿۳۸﴾ ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں ﴿۳۹﴾ ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں ﴿۴۰﴾ (یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں ﴿۴۱﴾ تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو ﴿۴۲﴾ اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں ﴿۴۳﴾ ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ﴿۴۴

Browse Surah Ma'Arij by Ayat
Reviews & Comments

In 2011, I was in 9 th standard, when I thoroughly learnt this surah. This is one of the
heart touching surah of the Holy Qur’an that must be read by all of the Muslims.

Wajdan, Okara Thu 26 Oct, 2017

By the grace of God I complete my Holy Quran with urdu translation. Now I am in Surah Ma'arij, I am trying to understand the urdu translation of this Surah.

tahir, khi Mon 07 Nov, 2016

Arabic version in perfect voice for Surat Al Maarij is available for your assistance. The voice quality is amazing that makes you listen to it all day long. Thanks for making it available during Ramadan as well.

shahid, khi Fri 03 Jun, 2016

great best voice masha-Allah live life peace heaven life ameen

Faraz, Karachi Sun 03 Apr, 2016

I want to know about surah Ma'arij, what is the meaning of Ma'ari in arabic language. I read the translation but i could not understand it perfectly but i read about the azaab-e-jahanam in this surah.

abdullah, hyderabad Sat 21 Jun, 2014

Masha Allah! I recently learned surah Ma'arij , its include in the twenty nine paara of quran and it is easy to learn. I also like the translation of this surah.

rehan, karachi Tue 17 Jun, 2014

In surah Ma'arij Allah tells about the things in the whole universe in which some are present and some are hide with us like planets and stars.

anum, karachi Fri 13 Jun, 2014

Our society will become peaceful If we start follow the teachings of Qur'an. Now a days Muslims are known to be terrorist because we Muslims has left following our Islam. Allah is the Biggest and he has command... In Sha Allah things will get better soon

Samad, Karachi Fri 25 Apr, 2014
Listen Surah Al-Ma'arij with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Al-Ma'arij mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Al-Ma'arij in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Al-Ma'arij with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.
MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB